دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست
،تصویر کا کیپشنپانچویں روز پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر عمران خان نے کرس راجر کوآؤٹ کر کے پاکستان کو عمدہ آغاز مہیا کیا۔ کرس راجر نے تینتالیس رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنفاسٹ بولر عمران خان نے اپنے پہلے میچ میں مجموعی طور پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشنآف سپنر ذوالفقار بابر نے دوسری اننگز میں پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ذوالفقار بابر نے میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشنپہلا ٹیسٹ کھیلنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ نے میچ میں سات وکٹیں کیں۔
،تصویر کا کیپشنسٹیفن سمتھ نے آسٹریلیا کو شکست سے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ بھی نصف سنچری بنا کر پاکستانی سپن باؤلروں کا شکار بن گئے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈ ہیڈن بغیر کوئی رنز بنائے ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنفاسٹ بولر مچل جانسن نے سٹیو سمتھ کے ساتھ مل کر خوب مزاحمت کی اور میچ میں نصف سنچری سکور کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ایک لمبے عرصے بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلین کوچ ڈیرن لہیمن بیٹسمینوں کی سپنروں کے خلاف کارکردگی سے پریشان ہیں۔