دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنجمعے کو کھیل کے آغاز پر آسٹریلیا کی جانب سے افتتاحی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے 113 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی۔
،تصویر کا کیپشنفاسٹ بولر راحت علی نے راجرز کو بولڈ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوا دی، راجرز نے 38 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنوارنر نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 174 گیندوں پر 133 رنز سکور کیے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی پانچویں وکٹ کھانے کے وقفے کے فوراً بعد گری جب یاسر شاہ نے ہی سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کر دیا۔ یہ گیند آف سٹمپ کے باہر گرنے کے بعد اتنی زیادہ سپن ہوئی کہ وارنر دیکھتے ہی رہ گئے۔
،تصویر کا کیپشنسمتھ اور وارنر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سپنر یاسر شاہ نے کیا۔ سمتھ نے 22 رنز بنائے اور وہ یاسر کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے۔
،تصویر کا کیپشندبئی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کے 454 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں اب سے کچھ دیر قبل چھ وکٹوں پر 257 رنز بنا لیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبریڈ ہیڈن اور مچل مارش کریز پر موجود ہیں اور محتاط انداز میں کھیل رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکپتان مائیکل کلارک صرف دو رنز بنا سکے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔