مودی سیاچین پر، سری نگر میں ہڑتال

نریندر مودی نے سیاچین کا دورہ کیا جبکہ دوسری طرف سری نگر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشیمر کے دارالحکومت سری نگر میں جمعرات کو احتجاج کے طور پر کاروبار اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیر انتظام کشیمر کے دارالحکومت سری نگر میں جمعرات کو احتجاج کے طور پر کاروبار اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔
اس موقعے پر سڑکوں پر فوج کے جوان گشت کرتے رہے اور کاروبار زندگی بالکل مفلوج ہو کر رہ گیا۔
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر سڑکوں پر فوج کے جوان گشت کرتے رہے اور کاروبار زندگی بالکل مفلوج ہو کر رہ گیا۔
سری نگر میں ہڑتال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر پہنچنے پر کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسری نگر میں ہڑتال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر پہنچنے پر کی جا رہی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ کہلانے والے سیاچین گلیشیئر کا دورہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ کہلانے والے سیاچین گلیشیئر کا دورہ کیا۔
سیاچین کے دورے میں بھارتی جوانوں کے علاوہ انھوں نے سیاچین پر تعینات فوج میں شامل کتوں کا بھی معائنہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنسیاچین کے دورے میں بھارتی جوانوں کے علاوہ انھوں نے سیاچین پر تعینات فوج میں شامل کتوں کا بھی معائنہ کیا۔
کشمیر میں بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کے جوان سڑک پر اکا دکا چلنے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنکشمیر میں بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کے جوان سڑک پر اکا دکا چلنے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔
معمول کا کاروبار بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنمعمول کا کاروبار بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ان دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور فائرنگ کے ساتھ ساتھ گولہ باری بھی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنان دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور فائرنگ کے ساتھ ساتھ گولہ باری بھی جاری ہے۔