پیپلز پارٹی کی طاقت کا مظاہرہ

سانحۂ کار ساز کے شہدا کی یاد میں کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کاجلسہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردادری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے آنے تک سکرپٹ ختم نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سکرپٹ کا مقصد گذشتہ انتخابات میں نواز شریف کو جعلی سپر مینڈیٹ دیا جائے کٹھ پتلی خان کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے تاکہ اپوزیشن کی کرسی سے کوئی بہانہ بنا کر بھٹو کے نظام کو توڑ سکیں اور ہمیشہ کے لیے پٹری سے اتار دیا جائے لیکن بھٹو کے جیالوں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردادری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے آنے تک سکرپٹ ختم نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سکرپٹ کا مقصد گذشتہ انتخابات میں نواز شریف کو جعلی سپر مینڈیٹ دیا جائے کٹھ پتلی خان کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے تاکہ اپوزیشن کی کرسی سے کوئی بہانہ بنا کر بھٹو کے نظام کو توڑ سکیں اور ہمیشہ کے لیے پٹری سے اتار دیا جائے لیکن بھٹو کے جیالوں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
 بلاول بھٹو زردادری ہیلی کاپٹر میں سانحہ سانحۂ کار ساز میں ہلاک ہونے والے پارٹی کارکنوں کے لیے فاتحہ پڑھی۔ وہ بلاول ہاؤس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے۔
،تصویر کا کیپشن بلاول بھٹو زردادری ہیلی کاپٹر میں سانحہ سانحۂ کار ساز میں ہلاک ہونے والے پارٹی کارکنوں کے لیے فاتحہ پڑھی۔ وہ بلاول ہاؤس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے۔
جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بلاول بھٹو کے جلسہ گاہ میں پہنچنے پر لوگوں نے نعرے لگانے شروع کردیے۔
،تصویر کا کیپشنجلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بلاول بھٹو کے جلسہ گاہ میں پہنچنے پر لوگوں نے نعرے لگانے شروع کردیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے سے پارٹی کو ایک نئی طاقت ملے گی۔
،تصویر کا کیپشنپیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے سے پارٹی کو ایک نئی طاقت ملے گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے پانچ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جس میں سے تین مردوں کے لیے، ایک خواتین کے لیے اور ایک وی آئی پیز کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمقامی میڈیا کے مطابق جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے پانچ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جس میں سے تین مردوں کے لیے، ایک خواتین کے لیے اور ایک وی آئی پیز کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور جلسہ گاہ کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے
،تصویر کا کیپشنباغ جناح میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور جلسہ گاہ کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے
مقامی میڈیا کے مطابق جلسے گاہ کے ارد گرد پورے علاقے کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمقامی میڈیا کے مطابق جلسے گاہ کے ارد گرد پورے علاقے کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان کے اکثر ٹیلی ویژن چینلز پر پیپلز پارٹی کا جلسہ براہ راست دکھایا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے اکثر ٹیلی ویژن چینلز پر پیپلز پارٹی کا جلسہ براہ راست دکھایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں ایم کیو ایم پر دبے الفظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا:’ایم کیو ایم 20 سال سے کراچی پر حکمرانی کر رہی ہے اور ان 20 سالوں میں کراچی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ہمارے سامنے ہے اور اب تحریک انصاف لاہور کی ایم کیو ایم بننا چاہتی ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنبلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں ایم کیو ایم پر دبے الفظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا:’ایم کیو ایم 20 سال سے کراچی پر حکمرانی کر رہی ہے اور ان 20 سالوں میں کراچی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ہمارے سامنے ہے اور اب تحریک انصاف لاہور کی ایم کیو ایم بننا چاہتی ہے۔‘
بلاول بھٹونے کہا کہ کچھ لوگ پاک فوج کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبلاول بھٹونے کہا کہ کچھ لوگ پاک فوج کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔