لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابھی تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ بھارتی شہری اور 11 پاکستانی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیر انتظام کشمیر سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر سامبا ڈسٹرکٹ سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے دارالحکومت دہلی میں پولیس دہلی یوتھ کانگریس کے اراکین کو پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب جانے سے روک رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب پاکستان کے علاقے سیالکوٹ میں لوگ بھارت کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ سے مکان کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسیالکوٹ کے علاقے دھمالا حکیم والا سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر کشمیر میں ’بلا اشتعال‘ فائرنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کا ’بھرپور جواب‘ دیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’ہم دو ایٹمی ہمسایہ ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی کو محاذ آرائی میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔‘ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ’امریکہ کی کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ امریکہ دوطرفہ مسائل کے حل کی غرض سے مزید مذاکرات کے لیے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔‘
،تصویر کا کیپشنبھارت میں ریت کے مجسمے بنانے والے مشہور آرٹسٹ سندرسن پٹنائک اپنے تازہ مجسمے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ اس مجسمے پر لکھا ہے ’گولیاں امن نہیں لا سکتیں‘۔