پاکستان کے مندر

پاکستان کی اقلیتی ہندو برادری کے مندروں کی جھلكياں

پاکستانی مصنفہ ریما عباسی نے پاکستان میں موجود ہندو مندروں پر ایک کتاب ’پاکستان کے تاريخی مندر‘ کے نام سے لکھی ہے اور اس کے لیے فوٹوگرافی مدیحہ اعجاز نے کی ہے۔ اس گیلری کی تمام تصاویر اسی کتاب سے ہیں۔ یہاں پنجاب کے ضلع چکوال کے کٹاس راج کے تاریخی مندر اور تالاب کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی مصنفہ ریما عباسی نے پاکستان میں موجود ہندو مندروں پر ایک کتاب ’پاکستان کے تاريخی مندر‘ کے نام سے لکھی ہے اور اس کے لیے فوٹوگرافی مدیحہ اعجاز نے کی ہے۔ اس گیلری کی تمام تصاویر اسی کتاب سے ہیں۔ یہاں پنجاب کے ضلع چکوال کے کٹاس راج کے تاریخی مندر اور تالاب کو دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں ہندو مذہب کے پیروکار اقلیتی برادری کا حصہ ہیں اور ان کے مذہب اور ثقافت سے منسلک چیزیں پاکستان کی تاریخی وراثت کا حصہ ہیں۔ لاہور مشترکہ تاریخ کا گواہ رہا ہے۔ لاہور میں موجود والمیکی مندر کا ایک منظر۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں ہندو مذہب کے پیروکار اقلیتی برادری کا حصہ ہیں اور ان کے مذہب اور ثقافت سے منسلک چیزیں پاکستان کی تاریخی وراثت کا حصہ ہیں۔ لاہور مشترکہ تاریخ کا گواہ رہا ہے۔ لاہور میں موجود والمیکی مندر کا ایک منظر۔
کراچی کو پاکستان کا اقتصادی دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ یہ ڈیڑھ ہزار سال قدیم ہنومان مندر ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کو پاکستان کا اقتصادی دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ یہ ڈیڑھ ہزار سال قدیم ہنومان مندر ہے۔
صوبہ سندھ کے روہڑی شہر کے پاس ایک غار میں کالکا دیوی کا مندر ہے۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ کے روہڑی شہر کے پاس ایک غار میں کالکا دیوی کا مندر ہے۔
پاکستان میں آباد ہندو اپنی تہذیب و ثقاقت اور رسم و رواج سے پوری طرح سے رچے بسے ہیں۔ ایک مندر میں ہندو خواتین کڑواچوتھ کے تہوار کے موقعے پر جمع ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں آباد ہندو اپنی تہذیب و ثقاقت اور رسم و رواج سے پوری طرح سے رچے بسے ہیں۔ ایک مندر میں ہندو خواتین کڑواچوتھ کے تہوار کے موقعے پر جمع ہیں۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں ہنگلاج ماتا کا معروف مندر ہے۔ یہ ہنگول کے دریا کے کنارے موجود غار میں قائم ہے۔
،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے ضلع لسبیلا میں ہنگلاج ماتا کا معروف مندر ہے۔ یہ ہنگول کے دریا کے کنارے موجود غار میں قائم ہے۔
پشاور کے گورکھ ناتھ مندر کا ایک منظر جہاں عقیدت مند اور سیاح دونوں آتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپشاور کے گورکھ ناتھ مندر کا ایک منظر جہاں عقیدت مند اور سیاح دونوں آتے ہیں۔
سندھ صوبے کے شہر نگر پارکر کے ایک غار میں موجود قدیم چڑی او مندر کا ایک منظر جہاں مختلف دیوی دیوتاؤں کی تصاویر اور مجسمے نظر آتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسندھ صوبے کے شہر نگر پارکر کے ایک غار میں موجود قدیم چڑی او مندر کا ایک منظر جہاں مختلف دیوی دیوتاؤں کی تصاویر اور مجسمے نظر آتے ہیں۔
کراچی کے شری راما سوامی مندر میں ہندوؤں کے اہم تہوار دیوالی کے موقعے پر لی گئی ایک تصویر۔ اس کا شمار پاکستان کے بڑے مندروں میں ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کے شری راما سوامی مندر میں ہندوؤں کے اہم تہوار دیوالی کے موقعے پر لی گئی ایک تصویر۔ اس کا شمار پاکستان کے بڑے مندروں میں ہوتا ہے۔
کراچی میں ہی دو سو سال قدیم لکشمی نارائن مندر میں گنیش چتروتھی کے موقعے پر لی گئی تصویر۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں ہی دو سو سال قدیم لکشمی نارائن مندر میں گنیش چتروتھی کے موقعے پر لی گئی تصویر۔