شارجہ میں کھیلے جانے والے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی تصاویر جس میں پاکستان ہار گیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور وارنر نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد عرفان نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ انھیں میچ میں صرف ایک ہی وکٹ ملی لیکن 10 اوورز میں سب سے کم رنز دینے والے بالر رہے۔
،تصویر کا کیپشنآؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز فنچ تھے جنھوں نے ایک گیند کا سامنا کیا اور صفر پر اپنا کیچ دے بیٹھے۔
،تصویر کا کیپشنوہاب ریاض نے عمدہ بالنگ کرائی تاہم اپنے پہلے پانچ اوورز میں وکٹ حاصل نہیں کر سکے تاہم بعد میں دو کٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن 10 اوورز میں 61 رنز دے کر سب سے مہنگلے بالر ثابت ہوئے۔ انھوں نے اننگز کے آخری اوور میں 17 رنز دیے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے بلے باز سمتھ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی کی گیند پر سمتھ کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ وہاب ریاض نے لیا۔
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی نے43 رنز پر وارنر کو آؤٹ کیا جبکہ جارج بیلی کا ایک مشکل کیچ پکڑا۔ انھوں نے سمتھ کے علاوہ فالکنز کو آؤٹ کیا اور میچ میں تین وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں بالر رہے۔
،تصویر کا کیپشنوہاب ریاض کے بعد سب سے مہنگلے بالر انور علی رہے۔ انھوں نے اننگز میں صرف 8 اوور کرائے اور 52 رنز دیے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے کپتان جارج بیلی 18 رنز بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بیٹسمین اسد شفیق اپنے کیچ آؤٹ ہونے کا منظر دیکھ رہے ہیں