ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد کے جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ میں اختتامِ ہفتہ پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد جمہوریت کے ہزاروں حامی اب بھی سڑکوں پر موجود ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین کی کوشش ہے کہ وہ سینٹرل ڈسٹرکٹ کو بند کر دیں۔ یہ مہم اتوار کو شروع کی گئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنپولیس نے پیر کو مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے دوسرے حصوں میں بھی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجن علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں وہاں بینک بند رہے۔
،تصویر کا کیپشنتائیوان میں بھی مظاہرے ہوئے جہاں تائیوان اور ہانگ کانگ کے طلبہ تجارتی دفاتر کے سامنے جمع ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپیر کو پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین میں طلبہ اور سینٹرل ڈسٹرکٹ بند کرانے کی مہم کے افراد شامل ہیں۔ ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے چین کی اس پالیسی کے خلاف ہیں جس کے مطابق 2017 میں ہونے والے لیڈرشپ انتخابات میں چینی حکام ہر امیدوار کی جانچ پڑتال کریں گے۔
،تصویر کا کیپشنرات گئے پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی اور پولیس اہلکار اور مظاہرین دونوں ہی سڑکوں پر سو گئے۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو نے چینی فوج کی آمد اور صورتِ حال میں مداخلت کی تردید کی اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ چینی فوج مداخلت نہیں کر رہی: ’میں امید کرتا ہوں کہ عوام پرامن رہے گی۔ افواہوں پر کان نہ دھریں۔‘