جاپان میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں علاقے بھر پر راکھ اور پتھروں کی بارش شروع ہو گئی
،تصویر کا کیپشنجاپان میں ماؤنٹ اونتاکے آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں علاقے بھر پر راکھ اور پتھروں کی بارش شروع ہو گئی۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دس ابھی تک بےہوش ہیں۔
،تصویر کا کیپشنماؤنٹ اونتاکے کی چوٹی 3067 میٹر بلند ہے اور آتش فشاں کے پھٹنے کے وقت کئی کوہ پیما پہاڑ پر موجود تھے جن میں سے 230 کے قریب اتر کر قریبی لاجز میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنوزیراعظم شنزو آبے نے فوجی جوانوں کو ان پھنسے ہوئے افراد کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکام نے آتش فشاں کے قریب کے چار کلومیٹر کے علاقے کے میں رہائش پذیر افراد کو خبردار کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل ماؤنٹ اونتاکے 2007 میں پھٹا تھا۔
،تصویر کا کیپشنایک کوہ پیما نے بتایا کہ ’میں بمشکل اپنی زندگی بچا کر بھاگی۔‘
،تصویر کا کیپشنایک خاتون اس پہاڑ کے قریب ایک ہوٹل چلاتی ہیں۔ انھوں نے جاپانی براڈکاسٹر این ایچ کے کو بتایا کہ ’اس کی آواز گرج دار تھی اور پھر میں نے دھماکوں کی آوازیں سنیں اور سب کچھ تاریک ہو گیا۔‘