ایشین گیمز میں پاکستان نے ہاکی میں عمان کو شکست دی
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا میں جاری ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے مقابلوں میں پاکستان نے عمان کو آٹھ صفر سے شکست دی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ میں پاکستانی ٹیم نےکمزور حریف کےخلاف میچ کا آغازجارحانہ کیا۔ عمان نے پاکستانی ٹیم کاڈٹ کرمقابلہ کیا اور دفاعی کھیل پیش کیا جس کے باعث پہلے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم صرف ایک ہی گول کر پائی۔
،تصویر کا کیپشندوسرے کوارٹرمیں بھی پاکستان نے حملے برقرار رکھے اور تین گول کیے۔
،تصویر کا کیپشنتیسرے اور چوتھےکوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم چھائی رہی اورمزید چارگول کرکے میچ میں 0-8 سے کامیابی حاصل کرلی۔
،تصویر کا کیپشنکپتان عمران محمد، عرفان اور عبدالحسیم نےدو دو گول جبکہ عمر بھٹہ اوردلبر نے ایک ایک گول کیا۔
،تصویر کا کیپشنمسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم نےاس سے پہلےسری لنکا کو0-14 اورچین کو0-2 سے ہرایا تھا۔ روایتی حریف بھارت کو1-2 سے شکست دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلے ہی اپنی جگہ بنا چکا ہے۔