نیویارک میں ’گو نواز گو‘ ریلی

نیویارک میں نواز شریف کے خلاف احتجاج کی تصاویر

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی قابلِ ذکر تعداد موجود تھی۔
،تصویر کا کیپشننیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی قابلِ ذکر تعداد موجود تھی۔
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈے اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈے اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔
نیویارک میں نواز شریف کے خلاف احتجاج میں لوگوں کی تعداد توقعات سے بڑھ کر رہی اور ذرائع ابلاغ کے مطابق اس میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی شامل ہوئے۔
،تصویر کا کیپشننیویارک میں نواز شریف کے خلاف احتجاج میں لوگوں کی تعداد توقعات سے بڑھ کر رہی اور ذرائع ابلاغ کے مطابق اس میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی شامل ہوئے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات بھی کی اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات بھی کی اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلہ پر کھل کر بات کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلہ پر کھل کر بات کی۔
پاکستان میں دھرنے اور عمران خان کے جلسوں کی طرح نیویارک کے احتجاج میں بھی عورتیں اور بچے بڑی تعداد میں شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں دھرنے اور عمران خان کے جلسوں کی طرح نیویارک کے احتجاج میں بھی عورتیں اور بچے بڑی تعداد میں شامل تھے۔
احتجاج کے شرکاء میں سب سے مقبول نعرہ ’گو نواز گو‘ تھا اور پوسٹروں اور پلے کارڈز پربھی زیادہ تر یہی نعرہ درج تھا۔
،تصویر کا کیپشناحتجاج کے شرکاء میں سب سے مقبول نعرہ ’گو نواز گو‘ تھا اور پوسٹروں اور پلے کارڈز پربھی زیادہ تر یہی نعرہ درج تھا۔
نواز شریف کے خلاف یہ احتجاج صبح شروع ہو کر شام تک جاری رہا اور اس میں امریکہ کے مختلف شہروں سے آ ئے ہوئے پاکستانیوں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشننواز شریف کے خلاف یہ احتجاج صبح شروع ہو کر شام تک جاری رہا اور اس میں امریکہ کے مختلف شہروں سے آ ئے ہوئے پاکستانیوں نے شرکت کی۔
امریکہ میں تین دن قیام کے بعد نواز شریف ہفتے کو واپس لندن پہنچ گئے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ میں تین دن قیام کے بعد نواز شریف ہفتے کو واپس لندن پہنچ گئے۔