فلمی ستاروں سے ہمیشہ چمکتے رہنے والے بالی وڈ کی ایک جھلک ۔
،تصویر کا کیپشنکرن جوہر کا شمار بالی ووڈ کے ایسے نوجوان ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے نوجوان نسل کی رگ پکڑ لی ہے لیکن ساتھ ہی وہ ایک مشہور فیشن ڈزائنر بھی ہیں حال ہی میں انھوں نے ملبوسات کے نئے ڈزائن پیش کیے۔
،تصویر کا کیپشن16 لہویں ممبئی فلم فیسٹیول سے متعلق ایک تقریب میں عامر خان کی اہلیہ کران راؤ خان اور اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنرِتِک روشن اپنی نئی فلم ’بینگ بینگ‘ کے پروموشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں فلم کے ٹائٹل گانے کی ریلیز کے موقع پر وہ فلم میں اپنی ساتھی اداکارہ قطرینہ کیف کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمتعدد کامیاب فلموں کے خالِق وشال بھاردواج کی نئی فلم ’حیدر‘ کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جس کے اہم کردار شاہِد کپور اور شردھا کپور نبھا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفِلم ’فائنڈِنگ فینی‘ کی کامیابی کی پارٹی میں اداکارہ دیپیکا پادوکون اور ارجن کپور۔ دیپیکا اس وقت بالی ووڈ کی سب سے مصروف اداکاراوں میں سے ایک ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایک زمانہ تھا جب فلم کے پردے پر انِیل کپور اور مادھوری دیکشت کی جوڑی سب سے کامیاب مانی جاتی تھی۔اب ڈانس کے ٹی وی ریالٹی شو ’جھلک دکھلا جا ‘ میں دونوں ایک بار پھر ساتھ نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی اداکار فواد خان اور سونم کپور فلم خوبصورت میں اہم کردار کر رہے ہیں اس سے پہلے بھی خوبصورت فل دو مرتبہ بنائی جا چکی ہے سب سے پہلے اسی کی دہائی میں ریکھا کی فلم خوبصورت آئی تھی جو بہت مقبول رہی اس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ فلم دوبارہ پردے پر اتاری گئی اور اب 2014 میں پھر اس فلم کو نئے انداز میں پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفواد خان پاکستان میں بہت مقبول ہیں وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گکوکار اور ماڈل بھی ہیں۔پاکستان میں انہوں نے کئی مقبول سیریلز میں کام کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنعرفان خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے باصلاحیت اداکاروں میں کیا جاتا ہے بالی ووڈ کے علاوہ انہوں نے کئی انگلِش فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ان دِنوں وہ بھارت اور فرانس کے تعون سے بننے والی فلم „ڈیوائن لورز‘ میں کام کر رہے ہیں جس میں ان ساتھ ہیں اداکارہ کنگنا رناوت۔