تحریک انصاف کے دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے
،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے ڈی چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن تحریک انصاف کے ورکروں اور عمران خان کے چاہنے والوں کے جوش و خروش میں کمی واقع نہیں ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنکنٹینروں اور خندقوں کے علاوہ پولیس کے ناکوں سے گزر کر روزانہ ڈی چوک پہنچنے والوں صرف نوجوان لڑکے شامل نہیں ہوتے بلکہ خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنُدھرنے میں خواتین کے جوش و خروش پر ملک کی بعض مذہبی جماعتوں کو شدید اعتراض ہے اور وہ اس بات پر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بھی بنا چکی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنڈی چوک کو تحریک انصاف نے آزادی چوک کا نام دے دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنماضی میں چلنے والی سیاسی تحریکوں میں خواتین ہمیشہ ہی اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں لیکن جس انداز میں تحریک انصاف کے دھرنے میں خواتین شامل ہو رہی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔
،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف کے دھرنوں میں اکثر خواتین اپنے پورے گھر والوں کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔