پاکستان: سیلاب اور تباہی کے مناظر

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ملتان کے مضافات میں واقع اس مقام پر لوگ پانی سے گھِرے ہوئے ہیں جہاں 14 ستمبر کو کم از کم 17 افراد سیلاب کی نظر ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنملتان کے مضافات میں واقع اس مقام پر لوگ پانی سے گھِرے ہوئے ہیں جہاں 14 ستمبر کو کم از کم 17 افراد سیلاب کی نظر ہوئے۔
این ڈی ایم کے بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا ابتدائی جائزہ لینے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناین ڈی ایم کے بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا ابتدائی جائزہ لینے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد دریائے چناب میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالات بہت خراب ہیں اور وسیع رقبہ زیرِ آب آ چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد دریائے چناب میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالات بہت خراب ہیں اور وسیع رقبہ زیرِ آب آ چکا ہے۔
سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہیں جبکہ سیلاب کے پانی میں پھنسے لوگوں تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنسیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہیں جبکہ سیلاب کے پانی میں پھنسے لوگوں تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں اسلامی چیرٹی گروپ فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے کارکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیے جا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں اسلامی چیرٹی گروپ فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے کارکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیے جا رہے ہیں۔
فوج نے سیلاب کے متاثرین کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملتان اور مظفر گڑھ میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفوج نے سیلاب کے متاثرین کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملتان اور مظفر گڑھ میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔
پاکستان فوج نے سیلاب سے بے گھر لوگوں کے لیے ملتان سے 40 کلو میٹر دور کیمپ لگائے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان فوج نے سیلاب سے بے گھر لوگوں کے لیے ملتان سے 40 کلو میٹر دور کیمپ لگائے ہیں۔
پاکستان فوج نے ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 3000 افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان فوج نے ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 3000 افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا ہے۔
پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 276681 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 276681 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں امداد کا آپریشن جاری ہے جس میں فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شریک ہے۔
،تصویر کا کیپشنمتاثرہ علاقوں میں امداد کا آپریشن جاری ہے جس میں فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شریک ہے۔
این ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشناین ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔