امداد باہمی سے لوگوں نے سیلاب سے ایک دوسرے کو بچایا
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سری نگر سیلاب کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوا جہاں لال چوک کے قریب مقامی کچہری کے باہر عدالتی کارروائی کے کاغذات پانی میں تیر رہے ہیں۔ ہمیں یہ تصاویر ایک مقامی فوٹوگرافر احمر خان نے بھجوائیں۔
،تصویر کا کیپشنسری نگر ہی کے لال چوک کے قریب واقع لال دید ہسپتال میں خواتین پل پر بیٹھی ہیں جنہیں ان کے نومولود بچوں کے ساتھ بچایا گیا۔
،تصویر کا کیپشنلال دید ہسپتال جو علاقے کا سب سے اہم اور بڑا زچہ اور بچہ کا ہسپتال ہے وہاں سے ایک اور بیمار خاتون کو کرسی پر بٹھا کر بچایا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامدادی کارروائیاں اکثر مقامات پر مقامی افراد نے سرانجام دیں جو یہاں بعض لوگوں کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں امداد کے منتظر بچے ایک گاڑی جس میں امدادی سامان لایا گیا اس کے شیشے کے باہر سے دیکھ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسری نگر کے علاقے نوگام میں لوگ ایک عمر رسیدہ خاتوں اور بچے کو بچا کر لیجا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننوگام کے علاقے میں ایک خاندان امدادی ٹرکوں کے قریب پناہ لیتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنغیر مقامی افراد جو گرمیوں میں کشمیر کے علاقے میں کام کے لیے آتے ہیں سردی سے بچنے کے لیے آگ جلا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایک اور خاندان کے لوگ محفوظ مقام پر پہنچ کر سردی سے بچنے کے لیے آگ جلا کر سینک رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسری نگر کے علاقے بیمنا کی ہمدانیہ کالونی میں مقامی افراد ایک خاندان کو بچا کر محفوظ مقام پر لیجا رہے ہیں۔