،تصویر کا کیپشنآئی سی سی کی طرف سے سعید اجمل پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
،تصویر کا کیپشنآزاد ماہرین کی رپورٹ کے مطابق سعید اجمل کا بولنگ ایکشن قوانین کے منافی ہے۔
،تصویر کا کیپشنآئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بائیومکینک ماہرین کے مطابق سعید اجمل کی تمام گیندیں 15 ڈگری سے تجاوز کرتی ہیں جو کسی بھی بولر کے بولنگ ایکشن کی قانونی حد ہے۔
،تصویر کا کیپشن36 سالہ سعید اجمل دوسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے قبل 2009 میں بھی ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا تھا تاہم بعد میں وہ کلیئر ہوگئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنسعید اجمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں جبکہ اس وقت وہ آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔