،تصویر کا کیپشنپاکستان اور بھارت کے شمالی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشیوں کے نتیجے میں آنے والا سیلاب تباہی پھیلاتا ہوا اب پاکستان صوبے پنجاب سے گزرتا ہوا سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور انھیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کو بھی بڑی پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبہت سے علاقوں میں لوگوں کے مال مویشیوں کو سیلاب بہا لے گیا ہے اور کل نقصانات کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب میں کئی جگہوں پر بیراجوں کو بچانے کے لیے حفاظتی پشتوں میں شگاف ڈالنے پڑے جس سے بہت سے دیہات زیر آب آ گئے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھی شدید بارشوں سے سری نگر شہر کے بہت سے علاقے پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب میں سرکاری سطح پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن بہت سی جگہوں پر اب بھی لوگ امدادی کارروائیوں کے منتظر ہیں۔