بھارت اور پاکستان میں تباہ کن سیلاب

بھارت اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی، نالوں اور دریاؤں میں شدید سیلاب آ گیا ہے۔

مون سون کے اواخر میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث بھارت اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں۔گذشتہ چند دنوں سے لوگوں کو سیلاب کا سامنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمون سون کے اواخر میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث بھارت اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں۔گذشتہ چند دنوں سے لوگوں کو سیلاب کا سامنا ہے۔
اتوار سات ستمبر تک بھارت کے زیرِانتظام کشمیر اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں کم از دو سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کہیں زیادہ اپنا گھر بار چھوڑنے پیں مجبور ہو چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناتوار سات ستمبر تک بھارت کے زیرِانتظام کشمیر اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں کم از دو سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کہیں زیادہ اپنا گھر بار چھوڑنے پیں مجبور ہو چکے ہیں۔
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے صوبے میں ہنگامی حالت نافد کر دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے صوبے میں ہنگامی حالت نافد کر دی ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اچانک سیلاب آنے کے بعدگھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اچانک سیلاب آنے کے بعدگھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
پنجاب میں سینکڑوں دیہات سیلابی ریلے کی زد میں آ چکے ہیں اور ان میں کئی زیر آب آ چکے ہیں۔ کئی دیہاتوں سے ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب میں سینکڑوں دیہات سیلابی ریلے کی زد میں آ چکے ہیں اور ان میں کئی زیر آب آ چکے ہیں۔ کئی دیہاتوں سے ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے سیلاب میں کی جانے والی امدادی سرگرمیوں میں اب تک 970 افراد کو بچایا ہے۔
،تصویر کا کیپشنریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے سیلاب میں کی جانے والی امدادی سرگرمیوں میں اب تک 970 افراد کو بچایا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان میں محکمۂ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے میدانی علاقوں میں ’انتہائی اونچے درجے کے سیلاب‘ کی پیش گوئی کی تھی۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے پاکستان میں محکمۂ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے میدانی علاقوں میں ’انتہائی اونچے درجے کے سیلاب‘ کی پیش گوئی کی تھی۔