ورلڈ فوٹوگرافی آرگنائزیشن کے منعقد کردہ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ
،تصویر کا کیپشنورلڈ فوٹوگرافی آرگنائزیشن کے منعقد کردہ سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈ 2015 کے لیے ہونے والے مقابلے میں یہ تصویر ملیشیا کے احمد ذکری نے بھیجی۔ اس کا عنوان ہے ’یہ خواب دیکھنے والوں کے لیے مشکل وقت ہے۔‘
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں شوقیہ یا پیشہ ور دونوں طرح کے فوٹوگرافر اپنی تصاویر بھیج سکتے ہیں۔ مقابلے کے چار زمرے ہیں: عام، نوجوان، طلبہ، اور پیشہ ور۔ روس کے آندرے کوزولوسکی نے یہ تصویر عام مقابلے کے لیے بھیجی ہے۔
،تصویر کا کیپشنہر زمرے کو مزید شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گیورک مے کی اس تصویر کا نام ’ہائی، تم کون ہو؟‘ ہے اور اس میں ایک پرندے کو پانی میں کھڑا دکھایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپیشہ ور زمرے میں 15 ذیلی شعبے ہیں۔ کیتھرن ہیلٹ نے بارسلونا کے ایک چرچ کی تصویر بھیجی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعام زمرے میں دس ذیلی شعبے ہیں۔ اس تصویر میں برما سے تعلق رکھنے والی ایک عورت دکھائی گئی ہے۔ فوٹوگرافر کا نام کیاو کیاو ون ہے۔
،تصویر کا کیپشننوجوان زمرے کے تین ذیلی شعبوں میں 20 سال سے کم عمر فوٹوگرافر اپنی تصاویر مقابلے میں شامل کر سکتے ہیں۔ ماریانا موسکونی نے ویت نام کے ایک مچھیرے کی یہ تصویر بھیجی۔
،تصویر کا کیپشنطلبہ کا زمرہ 18 تا 30 سال کے فوٹوگرافروں کے لیے ہے۔ محمد جواد جاوکر نے ’ساسانی محل‘ نامی یہ تصویر بھیجی جس میں ایران کے شیراز شہر سے 90 کلومیٹر دور ایک پرانی عمارت کے اوپر کہکشاں کا منظر پیش کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن’تعمیر‘ نامی یہ تصویر پیٹر ایبرہارٹ نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے بھیجی۔
،تصویر کا کیپشنطلبہ کے زمرے میں شرکت کنندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی تصاویر بھیجیں جن میں موجودہ دور کی ثقافت دکھائی گئی ہو۔ یہ تصویر رسکی جانوار نے بھیجی۔
،تصویر کا کیپشن’گردآلود لمس‘ نامی یہ تصویر سیمس بروگر کی ہے۔ مقابلے میں حصہ لیے کے متمنی فوٹوگرافر www.worldphoto.org کے ذریعے اپنی تصاویر بھیج سکتے ہیں۔