مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کےاحاطے میں جمع

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب بڑھتے ہوئےمظاہرین کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کی ہے۔

عمران خان اور طاہر القادری کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعمران خان اور طاہر القادری کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت پر مامور فوجی انھیں وہاں سے نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت پر مامور فوجی انھیں وہاں سے نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔
پولیس نے مظاہرین کو وزیر اعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔
،تصویر کا کیپشنپولیس نے مظاہرین کو وزیر اعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔
طاہر القادری کے حامیوں نے شاہراہ دستور پر لگائے گئے درخت کاٹ کر انھیں آگ لگا دی۔
،تصویر کا کیپشنطاہر القادری کے حامیوں نے شاہراہ دستور پر لگائے گئے درخت کاٹ کر انھیں آگ لگا دی۔
مظاہرین پولیس کےحصار کو عبور کر کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پہنچ گئے ہیں۔ طاہر القادری کے کنٹینر سے اعلان ہو رہا ہے کہ کارکن پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو جائیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین پولیس کےحصار کو عبور کر کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پہنچ گئے ہیں۔ طاہر القادری کے کنٹینر سے اعلان ہو رہا ہے کہ کارکن پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو جائیں۔
پولیس نے وقفے کے بعد ایک بار پھر آنسو گیس شیلنگ شروع کر دی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے سربراہ کے مطابق صبح تک مظاہرین کو پارلیمنٹ کے احاطے سے نکال دیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنپولیس نے وقفے کے بعد ایک بار پھر آنسو گیس شیلنگ شروع کر دی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے سربراہ کے مطابق صبح تک مظاہرین کو پارلیمنٹ کے احاطے سے نکال دیا جائے گا۔
عمران خان کے کنٹینر سے مظاہرین کو آگے بڑھنے کے لیے کہا جا رہا ہے جبکہ طاہر القادری کے کنٹینر سے مسلسل اذانیں دی جا رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعمران خان کے کنٹینر سے مظاہرین کو آگے بڑھنے کے لیے کہا جا رہا ہے جبکہ طاہر القادری کے کنٹینر سے مسلسل اذانیں دی جا رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین پولیس کی شیلنگ کے باوجود وزیر اعظم ہاؤس کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین پولیس کی شیلنگ کے باوجود وزیر اعظم ہاؤس کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔
ان واقعات کو مختلف ٹیلی ویژن چینل مسلسل کور کرتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنان واقعات کو مختلف ٹیلی ویژن چینل مسلسل کور کرتے رہے۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے کابینہ ڈویژن کے جنگلے توڑ دیے ہیں اور جس کنٹینر میں عمران خان موجود ہیں، وہ کابینہ ڈویژن کی عمارت کے احاطے میں پہنچ گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے کابینہ ڈویژن کے جنگلے توڑ دیے ہیں اور جس کنٹینر میں عمران خان موجود ہیں، وہ کابینہ ڈویژن کی عمارت کے احاطے میں پہنچ گیا ہے۔
طاہر القادری کے ڈنڈا بردار حامی پولیس کی کارروائی کے باوجود پیش قدمی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنطاہر القادری کے ڈنڈا بردار حامی پولیس کی کارروائی کے باوجود پیش قدمی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
مظاہرین کابینہ ڈویژن کے احاطے میں داخل ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین کابینہ ڈویژن کے احاطے میں داخل ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان اُس کنٹینر میں موجود ہیں جو اس وقت کابینہ ڈویژن کے احاطے میں ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان اُس کنٹینر میں موجود ہیں جو اس وقت کابینہ ڈویژن کے احاطے میں ہے۔
طاہر القادری کے حامی پولیس سے لڑنے کے لیے تیار ہیں اور تقریباً ہر ایک نے ڈنڈا اٹھا رکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشنطاہر القادری کے حامی پولیس سے لڑنے کے لیے تیار ہیں اور تقریباً ہر ایک نے ڈنڈا اٹھا رکھا ہے۔
پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین کو وزیر اعظم ہاؤس کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین کو وزیر اعظم ہاؤس کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جا رہے ہیں۔
انقلاب مارچ کےشرکا کے خلاف پولیس کی کارروائی میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانقلاب مارچ کےشرکا کے خلاف پولیس کی کارروائی میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے انقلاب مارچ کے شرکا کی طرف پیش قدمی کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس نے انقلاب مارچ کے شرکا کی طرف پیش قدمی کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے عمران خان کا آزادی مارچ عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے پیچھے چل رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریکِ انصاف کے عمران خان کا آزادی مارچ عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے پیچھے چل رہا ہے۔
عمران خان نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں فوج کی طرف سے بتا دیا گیا ہے کہ فوج کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے کارکنوں کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کا حکم دیا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ اس پیش قدمی میں صرف مرد اور نوجوان شامل ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنعمران خان نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں فوج کی طرف سے بتا دیا گیا ہے کہ فوج کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے کارکنوں کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کا حکم دیا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ اس پیش قدمی میں صرف مرد اور نوجوان شامل ہوں گے۔
دوہری شہریت رکھنے والے طاہر القادری کے حامیوں میں ایک بڑی تعداد بیرون ملک آباد پاکستانی نژاد عورتوں کی ہے۔
،تصویر کا کیپشندوہری شہریت رکھنے والے طاہر القادری کے حامیوں میں ایک بڑی تعداد بیرون ملک آباد پاکستانی نژاد عورتوں کی ہے۔