پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے مظاہرے جاری، نواز لیگ کا جلوس
،تصویر کا کیپشنلاہور میں موجود ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد دکھائی دے رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسری طرف جبکہ راولپنڈی سے بھی مسلم لیگ نون کا جلوس اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان مسلم لیگ (نواز) نے ’ڈانس پارٹی بند کرو‘ اور ’گو عمران گو‘ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعمران خان نے حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کی جانب سے ملک بھر میں ’استحکام پاکستان‘ کے نام پر جاری ریلیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کسی قسم کے انتشار کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت کی جانب سے 30 دن کے لیے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ رد کیے جانے کے بعد جہاں مذاکرات کو ’ڈیڈ‘ قرار دے دیا ہے وہیں اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھنے اور کراچی، لاہور اور فیصل آباد کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی احتجاجی دھرنے شروع کرنے کا اعلان کیا۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے میں معروف گلوکار ابرار الحق نے بھی شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کفن کا کپڑا دکھایا۔
،تصویر کا کیپشنطاہر القادری کی تقریر سننے والے جذباتی ہوگئے اور اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے لگانا شروع کردیے۔