،تصویر کا کیپشنبھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے جانے والے دو فٹبال میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکت دے دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکپتان کلیم اللہ نے میچ کے 38 ویں منٹ میں ایک فری کک پر گول کیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں صدام حسین بھارتی دفاع پار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
،تصویر کا کیپشناس میچ میں پاکستانی گول کیپر مزمل حسین کی کارکردگی بھی عمدہ رہی اور انھوں نے بھارت کے متعدد حملے ناکام بنائے۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
،تصویر کا کیپشنیہ میچ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ سیریز کا حصہ ہیں جو نو سال میں پہلی مرتبہ کھیلی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سیریز کا ایک مقصد دونوں ٹیموں کو آئندہ ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز کے لیے تیار کرنا تھا۔
،تصویر کا کیپشنونوں ٹیموں کی جانب سے بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا۔ بی بی سی ہندی کے اقبال احمد نے بتایا کہ دونوں ٹیموں میں صرف تین تین سینیئر کھلاڑیوں کی اجازت تھی اور دیگر تمام کھلاڑی انڈر23 کے کھلاڑی تھے۔
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر دونوں ٹیموں کے درمیان ’ہینڈ شیک فار پیس‘ یعنی امن کے لیے ہاتھ ملانے کی تقریب بھی ہوئی۔ فیفا کی درجہ بندی میں بھارت 150 ویں اور پاکستان 164 ویں نمبر پر ہے۔