حکومت مخالف تحریک کا دوسرا دن

اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا کا دھرنا

اسلام آباد کے آبپارہ چوک کے قریب آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے کارکن الگ الگ جگہ پر لیکن چند قدم کے فاصلے پر جمعے کی رات سے جمع ہیں۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے آبپارہ چوک کے قریب آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے کارکن الگ الگ جگہ پر لیکن چند قدم کے فاصلے پر جمعے کی رات سے جمع ہیں۔
تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور طاہر القادری کی عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کا ایک مشترکہ مقصد موجودہ حکمراں جماعت کے اقتدار کا خاتمہ ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے آزادی مارچ سے جمعے کی رات گئے بلکہ سنیچر کو علی الصبح خطاب کیا تھا اور سنیچر کو دوپہر 3 بجے وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ نون کا انتخابی نشان شیر ہے اور اسی وجہ سے کچھ کارکن کھونا نما شیروں کو تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے مارتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف کے آزادی مارچ اور طاہر القادری کی عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کا ایک مشترکہ مقصد موجودہ حکمراں جماعت کے اقتدار کا خاتمہ ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے آزادی مارچ سے جمعے کی رات گئے بلکہ سنیچر کو علی الصبح خطاب کیا تھا اور سنیچر کو دوپہر 3 بجے وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ نون کا انتخابی نشان شیر ہے اور اسی وجہ سے کچھ کارکن کھونا نما شیروں کو تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے مارتے رہے۔
آزادی مارچ کے مقابلے میں انقلاب مارچ میں خواتین کارکنوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے خواتین کی سکیورٹی کی زیادہ ذمہ داری بھی خواتین کے حوالے تھی۔
،تصویر کا کیپشنآزادی مارچ کے مقابلے میں انقلاب مارچ میں خواتین کارکنوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے خواتین کی سکیورٹی کی زیادہ ذمہ داری بھی خواتین کے حوالے تھی۔
انقلاب اور آزادی مارچ کی سکیورٹی دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے پاس ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کے دستے پنڈال سے باہر تعینات ہیں۔ جسلے میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی بھی سیاسی کارکن لیتے ہیں اس وجہ سے ان سکیورٹی اہلکاروں کے پاس زیادہ کچھ کرنے کو نہیں۔
،تصویر کا کیپشنانقلاب اور آزادی مارچ کی سکیورٹی دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے پاس ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کے دستے پنڈال سے باہر تعینات ہیں۔ جسلے میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی بھی سیاسی کارکن لیتے ہیں اس وجہ سے ان سکیورٹی اہلکاروں کے پاس زیادہ کچھ کرنے کو نہیں۔
تحریک انصاف کے کارکن نت نئے انداز اپنانے میں شہرت رکھتے ہیں۔ آزادی مارچ کی آمد سے پہلے ہی اسلام آباد میں بارش شروع ہو گئی تھی اور سنیچر کو بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ بارش سے موسم بہتر ہو گیا تو اس نوجوان نے بالوں کا یہ منفرد انداز اپنانے کا فیصلہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف کے کارکن نت نئے انداز اپنانے میں شہرت رکھتے ہیں۔ آزادی مارچ کی آمد سے پہلے ہی اسلام آباد میں بارش شروع ہو گئی تھی اور سنیچر کو بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ بارش سے موسم بہتر ہو گیا تو اس نوجوان نے بالوں کا یہ منفرد انداز اپنانے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان میں گذشتہ کچھ عرصے سے میڈیا کے کردار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ وکلا کی تحریک ہو، معزول چیف جسٹس ہوں، سیاسی جماعتیں ہوں، اپنے جلسے جلسوں میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے تھکتی نہیں ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بھی ان کی اجتماع کی 24 24 گھنٹے کوریج کی وجہ سے میڈیا مالکان کی تعریف کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے انقلاب مارچ کی کوریج کرنے والے میڈیا اہلکاروں کا اس جماعت کے کارکن خاص خیال رکھتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں گذشتہ کچھ عرصے سے میڈیا کے کردار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ وکلا کی تحریک ہو، معزول چیف جسٹس ہوں، سیاسی جماعتیں ہوں، اپنے جلسے جلسوں میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے تھکتی نہیں ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بھی ان کی اجتماع کی 24 24 گھنٹے کوریج کی وجہ سے میڈیا مالکان کی تعریف کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے انقلاب مارچ کی کوریج کرنے والے میڈیا اہلکاروں کا اس جماعت کے کارکن خاص خیال رکھتے ہیں۔
پاکستان میں تقریباً ہر شخص ہی ڈرون طیاروں کے بارے میں جانتا ہے۔ اب میڈیا میں ان ننھے ایئریل طیاروں پر نصب کیمروں سے جلسے جلسوں کی کوریج کی جا رہی ہے۔ پہلے ایک چینل کے پاس یہ ٹیکنالوجی تھی لیکن اب تقریباً ہر بڑے چینل یہ سہولت حاصل کر رکھی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں تقریباً ہر شخص ہی ڈرون طیاروں کے بارے میں جانتا ہے۔ اب میڈیا میں ان ننھے ایئریل طیاروں پر نصب کیمروں سے جلسے جلسوں کی کوریج کی جا رہی ہے۔ پہلے ایک چینل کے پاس یہ ٹیکنالوجی تھی لیکن اب تقریباً ہر بڑے چینل یہ سہولت حاصل کر رکھی ہے۔
انقلاب مارچ کے کارکنوں کو جہاں اپنے قائد کی مذہبی حوالہ جات پر مبنی طویل تقاریر سننا پڑتی ہیں تو وہیں تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں موسیقی کا اچھا انتظام ہے۔ جماعت کے رہنما موجود ہوں نہ ہوں موسیقی جاری رہتی ہے اور جس کا دل چاہے جماعت کا جھنڈا اٹھائے جھوم لیں۔
،تصویر کا کیپشنانقلاب مارچ کے کارکنوں کو جہاں اپنے قائد کی مذہبی حوالہ جات پر مبنی طویل تقاریر سننا پڑتی ہیں تو وہیں تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں موسیقی کا اچھا انتظام ہے۔ جماعت کے رہنما موجود ہوں نہ ہوں موسیقی جاری رہتی ہے اور جس کا دل چاہے جماعت کا جھنڈا اٹھائے جھوم لیں۔
اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور لوگوں کو اس سے بچانے کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کے کارکنوں میں جو جھنڈے تقسیم کیے جاتے ہیں وہ بارش سے بچنے کے لے استعمال ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور بعد میں یہ ڈنڈے بچ جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور لوگوں کو اس سے بچانے کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کے کارکنوں میں جو جھنڈے تقسیم کیے جاتے ہیں وہ بارش سے بچنے کے لے استعمال ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور بعد میں یہ ڈنڈے بچ جاتے ہیں۔