’آزادی‘ کے متوالے، رہنماؤں کے منتظر

    • مصنف, نخبت ملک، شمائلہ خان
    • عہدہ, بی بی سی اردو، اسلام آباد

اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پر پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان رات گزارنے کے بعد اب لاہور سے آنے والے قافلے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پر اس وقت ڈیڑھ سے دو ہزار لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد اب جاگ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پر اس وقت ڈیڑھ سے دو ہزار لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد اب جاگ رہے ہیں۔
کچھ افراد جاگ گئے ہیں، مگر کھانے اور پینے کے پانی کی تلاش میں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکچھ افراد جاگ گئے ہیں، مگر کھانے اور پینے کے پانی کی تلاش میں ہیں۔
صوابی، مردان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں سے آئے یہ لوگ اپنے رہنماؤں کے منتظر ہیں مگر یہ نہیں بتا سکتے کہ آگے کیا ہو گا۔
،تصویر کا کیپشنصوابی، مردان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں سے آئے یہ لوگ اپنے رہنماؤں کے منتظر ہیں مگر یہ نہیں بتا سکتے کہ آگے کیا ہو گا۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی بوتل 60 روپے کی بیچی جا رہی ہے اور کھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشنکچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی بوتل 60 روپے کی بیچی جا رہی ہے اور کھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔
خان شیر اور ان کے دوست صوابی سے آئے ہیں مگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پی ٹی آئی سے رکنِ قومی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کی غیر موجودگی پر ناراض ہیں۔
،تصویر کا کیپشنخان شیر اور ان کے دوست صوابی سے آئے ہیں مگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پی ٹی آئی سے رکنِ قومی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کی غیر موجودگی پر ناراض ہیں۔
لوگوں نے فٹ پاتھ پر رات گزاری مگر ان کا کہنا ہے کہ رات بہت سرد تھی۔ ’ایسی دوسری رات گزرانا مشکل ہو گا۔‘
،تصویر کا کیپشنلوگوں نے فٹ پاتھ پر رات گزاری مگر ان کا کہنا ہے کہ رات بہت سرد تھی۔ ’ایسی دوسری رات گزرانا مشکل ہو گا۔‘
کارکنان نہیں جانتے کہ لاہور سے لانگ مارچ کب پہنچے گا۔ سورج تو طلوع ہو گیا ہے مگر ان کو یہ نہیں معلوم کہ ان کے دن کا آغاز کب ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنکارکنان نہیں جانتے کہ لاہور سے لانگ مارچ کب پہنچے گا۔ سورج تو طلوع ہو گیا ہے مگر ان کو یہ نہیں معلوم کہ ان کے دن کا آغاز کب ہوگا۔
سڑک کے کنارے لیموں کے شربت اور چھلی بیچنے والوں کی ریڑھیاں لوگوں کی تواضع کے لیے موجود ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسڑک کے کنارے لیموں کے شربت اور چھلی بیچنے والوں کی ریڑھیاں لوگوں کی تواضع کے لیے موجود ہیں۔
شاہراہ کے کنارے لیٹے یہ لوگ ٹریفک کے خطرے سے بے خبر سو رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشاہراہ کے کنارے لیٹے یہ لوگ ٹریفک کے خطرے سے بے خبر سو رہے ہیں۔