تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ کی منزلِ مقصود کے مناظر
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریکِ انصاف کا جلوس 34 گھنٹے میں تقریباً تین سو کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں جلوس کا استقبال موسلادھار بارش نے کیا۔
،تصویر کا کیپشنجلوس کے استقبال کے لیے خیبرپختونخوا اور فاٹا سے آنے والے کارکن پہلے ہی موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنتیز بارش اور رات کے پچھلے پہر کے باوجود کارکن سڑک کنارے اپنے رہنما کے انتظار میں بیٹھے رہے۔
،تصویر کا کیپشنبارش نے لوگوں کے جوش و خروش کو ماند ضرور کیا مگر ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب آئے ہیں تو جذبہ بھی آ گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشننوجوانوں سے پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیا کرنے آئے ہیں تو ان کا جواب تھا ’بس عمران خان کو دیکھنے آئے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنپی ٹی آئی کے کارکنوں کی پیاس بجھانے کے لیے پانی کے ٹینکر بھی جلسہ گاہ میں پہنچائے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآبپارہ چوک کے قریب جلسے سے پہلے تیاریاں جاری ہیں اور تحریک انصاف کے کارکن انتظامی کاموں میں مصروف دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس اہلکار جلسہ گاہ کے اطراف میں کنٹینرز لگانے میں مصروف دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشن آبپارہ میں سڑک کنارے کئی چھوٹی ریڑھیاں بھی لگی ہیں جن میں دہی بھلے سموسمے اور شربت لوگوں کے لیے برائے فروخت ہیں مگر لوگوں کی دلچسپی ان چیزوں میں کم نظر آ رہی ہے ۔