،تصویر کا کیپشنجمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کوئٹہ میں پاکستان ایئرفورس کے سمنگلی ایئر بیس اور خالد ایئر بیس پر راکٹوں سے لیس شدت پسندوں نے حملہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق اس حملے میں دس شدت پسند مارے گئے جب کہ سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنآئی جی بلوچستان نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور حفاظتی باڑ کاٹ کر ان اڈوں میں داخل ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنآئی جی بلوچستان نے بتایا کہ خالد ایئر بیس کے قریب پولیس اہلکاروں نے دو مسلح حملہ آوروں کی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھنے کے بعد اعلیٰ حکام کو اطلاع دے دی۔
،تصویر کا کیپشناس اطلاع کے بعد ان حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ آئی جی پولیس کے مطابق اس علاقے سے چار بم بھی ملے جن کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشناسی دوران دیگر حملہ آوروں نے سمنگلی ایئر بیس پر بھی حملے کی کوشش کی۔ تاہم اسے بھی ناکام بنا دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے سات اہلکار زخمی ہوئے جن میں پولیس کے چار، آرمی کے دو اور ایف سی کا ایک اہلکار شامل ہے۔