اسلام آباد سِیل، فوج اور پولیس تیار

اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی کی انتظامیہ نے آزادی اور انقلاب مارچ سے قبل دونوں شہروں کے مختلف علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر حکومت مخالف لانگ مارچ سے قبل دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیومِ آزادی کے موقع پر حکومت مخالف لانگ مارچ سے قبل دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی کی انتظامیہ نے عمران خان کے آزادی مارچ سے پہلے دونوں شہروں کے مختلف علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنوفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی کی انتظامیہ نے عمران خان کے آزادی مارچ سے پہلے دونوں شہروں کے مختلف علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔
اسلام آباد کے علاقے روات، بارہ کہو اور ترنول سمیت دارالحکومت کی جانب آنے والے مرکزی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے علاقے روات، بارہ کہو اور ترنول سمیت دارالحکومت کی جانب آنے والے مرکزی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
شہر میں جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کرنے اور پولیس کی نفری ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشہر میں جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کرنے اور پولیس کی نفری ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دونوں شہروں کے بیچ میں سفر کرنے کے لیے راستے ابھی جزوی طور پر کھلے ہیں۔
،تصویر کا کیپشندونوں شہروں کے بیچ میں سفر کرنے کے لیے راستے ابھی جزوی طور پر کھلے ہیں۔
حکام کے مطابق ان شاہراہوں کو رات کسی وقت بند کر دیا جائے گا اور دونوں شہروں کی پولیس کے اہلکار مرکزی شاہراہوں پر تعینات ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق ان شاہراہوں کو رات کسی وقت بند کر دیا جائے گا اور دونوں شہروں کی پولیس کے اہلکار مرکزی شاہراہوں پر تعینات ہوں گے۔
شہر میں کنٹینروں کو ہٹانے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی سے متعلق دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشہر میں کنٹینروں کو ہٹانے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی سے متعلق دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
دارالحکومت میں جگہ جگہ رکاوٹوں کے علاوہ اس وقت فوج، اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔
،تصویر کا کیپشندارالحکومت میں جگہ جگہ رکاوٹوں کے علاوہ اس وقت فوج، اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔
راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں خصوصاً مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنراستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں خصوصاً مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔