،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں عوامی تحریک کے کارکنان نے منہاج القرآن کے آس پاس لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانا شروع کردیا ہے جس کے باعث پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل جمعے کی دوپہر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے ماڈل ٹاون کے علاقے میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ ’یوم شہداء‘ کے موقع پر شہر میں امن قائم رکھنے سے متعلق منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری بیان حلفی دیں۔
،تصویر کا کیپشنوزیرِ قانون کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنوں نے خوشاب میں ایک تھانے کو آگ لگا دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے ایک پریس کانفرس میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔
،تصویر کا کیپشن’حکومت کے پاس اس واقعے کے تمام فوٹیجز موجود ہیں جن کی مدد سے عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔‘ صوبائی وزیرِ قانون۔
،تصویر کا کیپشنکچھ مقامات پر پنجاب پولیس نے درختوں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعوامی تحریک کے کارکنان پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے لاہور آئے ہیں۔