پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کی چند تصاویر۔

مصباح الحق نے گال کی ’سپن دوست‘ وکٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن دونوں اوپنرز کی جلد پویلین واپسی پر یہ فیصلہ ’بیک فائر‘ ہوتا دکھائی دیا۔
،تصویر کا کیپشنمصباح الحق نے گال کی ’سپن دوست‘ وکٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن دونوں اوپنرز کی جلد پویلین واپسی پر یہ فیصلہ ’بیک فائر‘ ہوتا دکھائی دیا۔
گال ٹیسٹ کا پہلا دن گذشتہ رات کی بارش کے سبب آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور مقررہ 90 اووروں سے دو کم پر ختم ہوا۔ تاہم تمام وقت آسمان پر موجود بادل نہیں برسے البتہ سری لنکن بولرز پہلے سیشن میں گرج پڑے۔
،تصویر کا کیپشنگال ٹیسٹ کا پہلا دن گذشتہ رات کی بارش کے سبب آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور مقررہ 90 اووروں سے دو کم پر ختم ہوا۔ تاہم تمام وقت آسمان پر موجود بادل نہیں برسے البتہ سری لنکن بولرز پہلے سیشن میں گرج پڑے۔
یونس خان کے وسیع تجربے اور مشکل حالات میں اعتماد سے کھیلنے کی خصوصیت نے گال ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی اننگز کو میزبانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان کے وسیع تجربے اور مشکل حالات میں اعتماد سے کھیلنے کی خصوصیت نے گال ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی اننگز کو میزبانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا۔
مصباح الحق جنہوں نے صفر پر اینجیلو میتھیوز کا ریویو ضائع کراتے ہوئے 17ویں گیند پر پہلا رن بنایا تھا کسی جلدی میں دکھائی نہیں دے رہے تھے لیکن 31 کے سکور پر ہیرتھ کی گیند ان کے بلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر نیروشن دکویلا کے گلّوز میں گئی۔
،تصویر کا کیپشنمصباح الحق جنہوں نے صفر پر اینجیلو میتھیوز کا ریویو ضائع کراتے ہوئے 17ویں گیند پر پہلا رن بنایا تھا کسی جلدی میں دکھائی نہیں دے رہے تھے لیکن 31 کے سکور پر ہیرتھ کی گیند ان کے بلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر نیروشن دکویلا کے گلّوز میں گئی۔
اسد شفیق خوش قسمت ہیں کہ سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز کی پانچ اننگز میں محض 61 رنز کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹورنگ سلیکشن کمیٹی نے ان پر اعتماد کیا اور انھوں نے بھی اس موقعے کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ وہ 55 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور یونس خان کےساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 105 رنز کا اضافہ کر چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناسد شفیق خوش قسمت ہیں کہ سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز کی پانچ اننگز میں محض 61 رنز کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹورنگ سلیکشن کمیٹی نے ان پر اعتماد کیا اور انھوں نے بھی اس موقعے کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ وہ 55 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور یونس خان کےساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 105 رنز کا اضافہ کر چکے ہیں۔
میچ کے اختتام پر یونس خان 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک 133 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے اختتام پر یونس خان 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک 133 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔
سری لنکن بولرز نے نئی گیند سے بغیر کسی کامیابی کے آٹھ اوورز کرائے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکن بولرز نے نئی گیند سے بغیر کسی کامیابی کے آٹھ اوورز کرائے۔