ایک اور جنگ بندی اور اس کی ناکامی کے بعد غزہ پر دوبارہ بمباری شروع
،تصویر کا کیپشناسرائیل اور حماس کے درمیان 72 گھنٹوں کی جنگ بندی چند گھنٹے ہی برقرار رہ سکی اور اسرائیلی فوج نے آپریشن دوبارہ شروع کرتے ہوئے غزہ کے رہائشیوں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ باہر نہ نکلیں۔
،تصویر کا کیپشنامدادی تنظیم آکسفیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ سکولوں اور دیگر عمارتوں میں ساڑھے چار لاکھ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے اور ان جگہوں پر حالات کافی خراب ہیں۔ بہت سے لوگوں کو دن کا صرف تین لیٹر پینے کا صاف پانی مل رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکی سینیٹ نے اسرائیل کے راکٹ شکن نظام آئرن ڈوم کے لیے 225 ملین ڈالر کے پیکج کی منظوری دی ہے۔ اس قرارداد کو ایوان نمائندگان کو بھی منظور کرنا ہو گا۔
،تصویر کا کیپشناسرائیل کے وزیرعظم نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور کہا ہے ’اسرائیل ان کے خلاف تمام ضروری اقدامات کرے گا جو ہماری تباہی اور ہمارے شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے لیے آواز اٹھائیں گے۔‘
،تصویر کا کیپشنامریکہ نے اسرائیلی فوجی کو مبینہ طور پر حماس کے ہاتھوں یرغمال بنانے کے اقدام کو ’بربریت‘ قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے پاس یا کسی فلسطینی گروپ نے اسرائیلی گوجی کو اغوا نہیں کیا ہے۔ ’یہ اسرائیلی پروپیگینڈا ہے رفح میں شہریوں کی ہلاکت کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے۔‘
،تصویر کا کیپشناسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کے خلاف غرب اردن میں غصہ بڑھ رہا ہے اور فلسطینیوں کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ لاپتہ اسرائیلی فوجی کے حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ لاپتہ فوجی ہدار گولڈن اسرائیل اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمصر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور حماس کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے لیے دونوں وفود ابھی مصر آسکتے ہیں۔ لیکن مصری وزیر خارجہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اور حماس کے درمیان اس وقت تک بات چیت شروع نہیں ہوسکتی جب تک تین روزہ کی جنگ بندی پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔