آسمان سے گرتی موت

غزہ میں آٹھ جولائی سے جاری اسرائیلی آپریشن

غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے سولہ ہزار سے زائد اضافی فوجیوں کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے کل طلب کردہ فوجیوں کی تعداد 86 ہزار ہو گئی ہے۔ حکام نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ اس سے فوج پر بوجھ کم ہو جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنغزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے سولہ ہزار سے زائد اضافی فوجیوں کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے کل طلب کردہ فوجیوں کی تعداد 86 ہزار ہو گئی ہے۔ حکام نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ اس سے فوج پر بوجھ کم ہو جائے گا۔
اسرائیل نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب ان نے غزہ پر اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے اس سکول پر حملے کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے جس میں فلسطینی بےگھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر اس حملے میں اس کی فوج ملوث ہوئی تو وہ اس پر معذرت کرے گا۔
،تصویر کا کیپشناسرائیل نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب ان نے غزہ پر اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے اس سکول پر حملے کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے جس میں فلسطینی بےگھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر اس حملے میں اس کی فوج ملوث ہوئی تو وہ اس پر معذرت کرے گا۔
اسرائیل کے ایک سرکاری ترجمان نے بی بی سی کو بتایا: ’ہماری پالیسی ہے کہ ہم شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔‘
،تصویر کا کیپشناسرائیل کے ایک سرکاری ترجمان نے بی بی سی کو بتایا: ’ہماری پالیسی ہے کہ ہم شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔‘
امریکہ اور اقوامِ متحدہ دونوں نے اس حملے کی مذمت کی تھی جس میں کم از کم 16 افراد مارے گئے تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ سکول کے قریب سے مارٹر گولے داغے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یہ حملہ ’انتہائی ظالمانہ‘ تھا۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ اسرائیل کو اس سکول کے بارے میں بار بار خبردار کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ اور اقوامِ متحدہ دونوں نے اس حملے کی مذمت کی تھی جس میں کم از کم 16 افراد مارے گئے تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ سکول کے قریب سے مارٹر گولے داغے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یہ حملہ ’انتہائی ظالمانہ‘ تھا۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ اسرائیل کو اس سکول کے بارے میں بار بار خبردار کیا گیا تھا۔
غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز حملوں میں کم از کم ایک سو فلسطینی مارے گئے۔ فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ غزہ شہر میں ایک بازار پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنغزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز حملوں میں کم از کم ایک سو فلسطینی مارے گئے۔ فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ غزہ شہر میں ایک بازار پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہو گئے۔
غزہ کے طبی عملے کے مطابق اسرائیل فوج نے اس وقت یہ فضائی حملہ کیا جب غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجائیہ کی ایک سبزی اور فروٹ مارکیٹ سینکڑوں فلسطینی شہری خریدو فروخت میں مصروف تھے۔
،تصویر کا کیپشنغزہ کے طبی عملے کے مطابق اسرائیل فوج نے اس وقت یہ فضائی حملہ کیا جب غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجائیہ کی ایک سبزی اور فروٹ مارکیٹ سینکڑوں فلسطینی شہری خریدو فروخت میں مصروف تھے۔
اس کے علاوہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کی بغیر سفر کی سہولت معطل کر دی ہے اور بولیویا کے صدر نے اسرائیل کو ’دہشت گرد ملک‘ قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس کے علاوہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کی بغیر سفر کی سہولت معطل کر دی ہے اور بولیویا کے صدر نے اسرائیل کو ’دہشت گرد ملک‘ قرار دیا ہے۔
فروٹ مارکیٹ پر حملہ اسرائیل کی طرف سے چار گھنٹے کی فائر بندی کے دوران کیا گیا۔ حماس نے اسرائیل کی طرف سے اس فائر بندی کےاعلان کو رد کر دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنفروٹ مارکیٹ پر حملہ اسرائیل کی طرف سے چار گھنٹے کی فائر بندی کے دوران کیا گیا۔ حماس نے اسرائیل کی طرف سے اس فائر بندی کےاعلان کو رد کر دیا تھا۔
اسرائیل نے اس فائر بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فائر بندی کا اطلاق صرف ان علاقوں میں ہو گا جہاں اسرائیل فوجی کارروائیاں نہیں کر رہے۔ اسرائیل نے ان علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس نہ آئیں۔
،تصویر کا کیپشناسرائیل نے اس فائر بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فائر بندی کا اطلاق صرف ان علاقوں میں ہو گا جہاں اسرائیل فوجی کارروائیاں نہیں کر رہے۔ اسرائیل نے ان علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس نہ آئیں۔