،تصویر کا کیپشنغزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے کو چار ہفتے ہو گئے ہیں جس دوران ہسپتال، سکول، رہائشی عمارتیں، عبادت گاہیں، فکٹریاں اور پاور پلانٹ کچھ نہیں نہیں بچ سکا ہے۔
،تصویر کا کیپشناسرائیلی فوج اپنا جدید ترین اسلحہ فلسطینی کے شہریوں اور حماس کے شدت پسندوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنغزہ میں مسجدوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اب تک کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنفلسطینیوں کو ہونے والے جانی نقصان میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں جبکہ اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں میں صرف تین شہری شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنغزہ کے واحد بجلی گھر کے تباہ ہونے بعد پورا علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور غزہ کے گلی کوچے تباہی اور بربادی کی تصویر پیش کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنغزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر حملے میں ہلاک ہونے والے بچے اپنے والدین کے ہمراہ ننگے فرش پر سو رہے جب اسرائیل ٹینکوں کے گولے سکول پر گرے۔