غزہ میں اب تک کی شدید ترین بمباری

غزہ پر شدید ترین بمباری، بجلی گھر تباہ

غزہ میں اب تک ایک رات میں ہونے والی یہ شدید ترین بمباری تھی جس میں بحری، بری اور فضائی فوج کو استعمال کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنغزہ میں اب تک ایک رات میں ہونے والی یہ شدید ترین بمباری تھی جس میں بحری، بری اور فضائی فوج کو استعمال کیا گیا۔
غزہ کا واحد بجلی پیدا کرنے کا کارخانہ اسرائیل کے ایک رات میں ساٹھ سے زیادہ حملوں میں نشانہ بن گیا۔ ان ہی حملوں میں اسماعیل حانیا کے گھر کو بھی نشانہ بناگیا۔
،تصویر کا کیپشنغزہ کا واحد بجلی پیدا کرنے کا کارخانہ اسرائیل کے ایک رات میں ساٹھ سے زیادہ حملوں میں نشانہ بن گیا۔ ان ہی حملوں میں اسماعیل حانیا کے گھر کو بھی نشانہ بناگیا۔
مقامی طبی عملے کے ارکان کےمطابق سو کے قریب فلسطینی ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنمقامی طبی عملے کے ارکان کےمطابق سو کے قریب فلسطینی ہلاک ہوئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل غزہ پر پرچی گرا رہا ہے جن میں فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل غزہ پر پرچی گرا رہا ہے جن میں فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے اہداف کے حصول تک یہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انھوں نے غزہ میں حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے پر زور دیا۔
،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے اہداف کے حصول تک یہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انھوں نے غزہ میں حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے پر زور دیا۔
اسرائیل فوج کے بحری، بری اور فضائی دستوں کے حملوں سے غزہ میں آسمان روشن ہو گیا اور صبح کے وقت جگہ جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشناسرائیل فوج کے بحری، بری اور فضائی دستوں کے حملوں سے غزہ میں آسمان روشن ہو گیا اور صبح کے وقت جگہ جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے۔
غزہ کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی بستیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں گو کہ حماس کے راکٹ اسرائیل کے اندر تک گرے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنغزہ کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی بستیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں گو کہ حماس کے راکٹ اسرائیل کے اندر تک گرے ہیں۔
پیر کی شب ہونے والی بمباری میں 60 سے زیادہ مکانات تباہ ہو گئے اور فلسطینی حکام کی طرف سے ان میں کچھ کے ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنپیر کی شب ہونے والی بمباری میں 60 سے زیادہ مکانات تباہ ہو گئے اور فلسطینی حکام کی طرف سے ان میں کچھ کے ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا۔
فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل حانیا کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسماعیل حانیا نے ایک ٹی وی چینل کو کہا کہ ان کا گھر باقی لوگوں کے گھروں سے قیمتی نہیں تھا۔
،تصویر کا کیپشنفلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل حانیا کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسماعیل حانیا نے ایک ٹی وی چینل کو کہا کہ ان کا گھر باقی لوگوں کے گھروں سے قیمتی نہیں تھا۔
تباہ کی جانے والی عمارتوں میں تین مساجد اور چار فیکٹریاں بھی شامل تھیں۔
،تصویر کا کیپشنتباہ کی جانے والی عمارتوں میں تین مساجد اور چار فیکٹریاں بھی شامل تھیں۔
غزہ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کو چار ہفتے ہوگئے ہیں۔ اس دوران حماس کی طرف سے ہزاروں راکٹ داغے گئے جبکہ اسرائیل کی طرف سے ہزاروں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنغزہ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کو چار ہفتے ہوگئے ہیں۔ اس دوران حماس کی طرف سے ہزاروں راکٹ داغے گئے جبکہ اسرائیل کی طرف سے ہزاروں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
پیر کے روز اس وقت پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جب حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل کے اندر گھس کر فوج پر حملہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپیر کے روز اس وقت پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جب حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل کے اندر گھس کر فوج پر حملہ کیا۔