دنیا کے مخلتف ممالک میں مسلمان ماہِ رمضان کے اختتام پر پیر کو عیدالفطر منا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشندنیا کے مخلتف ممالک میں مسلمان ماہِ رمضان کے اختتام پر پیر کو عیدالفطر منا رہے ہیں۔ ملائیشیا میں خواتین عیدالفطر کے موقع پر گلے مل رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنروسی مسلمان ماسکو کی ایک مسجد کے سامنے پیر کو عیدالفطر کی نماز ادا کر رہے ہیں۔ دیگر یورپی ممالک میں بھی مسلمان پیر کو عید منا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنملائشیاء کے شہر کوالا لمپور میں رہائش پذیر ایک بنگلہ دیشی مسلمان عیدالفطر کی نماز کے موقع پر دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ میں بھی مسلمان پیر کو عیدالفطر منا رہے ہیں۔ ایک تھائی گاؤں میں بڑے افراد چھوٹے بچوں کو عیدی دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کی طرح فلسطین میں بھی پیر کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ لیکن زیرِ نظر تصویر میں ایک خاتون اپنے بیٹے کی قبر پر رو رہی ہیں جنھیں کہا جاتا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے پرانگ کسومہ کے سمندری ساحل پر خواتین عیدالفطر کے نماز کا انتظار کر ہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعید کے موقع پر تھائی مسلمان اپنے مرحوم لواحقین کے قبروں پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو عیدالفطر کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور صوبہ خیبر پختون خوا کے بعض حصوں میں بھی پیر کو عید منائی جا رہی ہے۔