فلسطین میں ماہِ رمضان کے اختتام پر پیر کو عیدالفطر منائی گئی۔
،تصویر کا کیپشنفلسطین میں ماہِ رمضان کے اختتام پر پیر کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ اموات اور بے پناہ تباہی کے بعد غزہ میں عید کی خوشیاں منانے جیسی کوئی چیز نہیں۔
،تصویر کا کیپشنغزہ سے ہمارے نامہ نگار مارٹن پیشنس نے بتایا ہے رات خاموش تھی اور تین ہفتے سے جاری اس جنگ میں آنے والے اس وقفے پر غزہ والوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنغرب اردن میں فلسطینی نوجوان ایک بورڈ پر ان بچوں کے نام لکھ رہے ہیں جو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنغزہ کے علاقے شجائیہ میں بچے ایک بمباری میں ٹوٹ جانے والے جھولے کے قریب کھڑے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنغزہ میں وزارتِ صحت کے مطابق 20 روز سے جاری اسرائیلی کارروائی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1030 سے تجاوز کر گئی ہے جس میں مزید اضافہ جنگ بندی کے دوران ملبے میں دبی لاشوں کے نکالنے کے عمل کے بعد ہوا۔
،تصویر کا کیپشنہلاک ہونے والوں فلسطینیوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنابیر شمالے (بائیں) عید کے روز اپنے بیٹے کی قبر پر بیٹھی ہیں جو اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوا تھا۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب اسرائیلی فوجی ٹینکوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔