فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے

دنیا بھر میں جلوس، علامتی کفن اور اسرائیل مخالف نعرے

ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائی کی مخالفت میں جلوس نکالا۔ غزہ پر گذشتہ کئی دن سے جاری اسرائیلی گولہ باری انتہائی شدید ہو گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق اتوار کو وہاں کم از کم 87 افراد مارے گئے۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائی کی مخالفت میں جلوس نکالا۔ غزہ پر گذشتہ کئی دن سے جاری اسرائیلی گولہ باری انتہائی شدید ہو گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق اتوار کو وہاں کم از کم 87 افراد مارے گئے۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں اتوار کے روز مظاہرے میں لوگوں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مختلف اسلامی ممالک کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔۔۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریا کے شہر ویانا میں اتوار کے روز مظاہرے میں لوگوں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مختلف اسلامی ممالک کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔۔۔
۔۔۔ جن میں پاکستانی پرچم بھی شامل تھا۔
،تصویر کا کیپشن۔۔۔ جن میں پاکستانی پرچم بھی شامل تھا۔
فلسطین کے طبی ذرائع کے مطابق تازہ ترین اموات غزہ شہر سے مشرق کی جانب واقع شجائیہ کے علاقے میں ہوئی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اِس علاقے میں لاشیں گلیوں اور سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں۔ مراکش میں احتجاجی مظاہرے کا ایک منظر۔
،تصویر کا کیپشنفلسطین کے طبی ذرائع کے مطابق تازہ ترین اموات غزہ شہر سے مشرق کی جانب واقع شجائیہ کے علاقے میں ہوئی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اِس علاقے میں لاشیں گلیوں اور سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں۔ مراکش میں احتجاجی مظاہرے کا ایک منظر۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی فلسطینی برادری نے پارلیمان کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی فلسطینی برادری نے پارلیمان کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے 13 فوجی مارے گئے ہیں جن سب کا تعلق اسرائیلی فوج کی گولان بریگیڈ سے تھا۔
،تصویر کا کیپشناسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے 13 فوجی مارے گئے ہیں جن سب کا تعلق اسرائیلی فوج کی گولان بریگیڈ سے تھا۔
تین روز قبل یونان کے شہر ایتھنز میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنتین روز قبل یونان کے شہر ایتھنز میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا تھا۔