ملائشیا کا مسافر بردار طیارہ یوکرین میں تباہ

شرقی یوکرین کے علاقے میں ملائیشیا ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 295 افراد سوار تھے۔

ملائیشیا ایئرلائن کا مسافر طیارہ مشرقی یوکرین کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا ایئرلائن کا مسافر طیارہ مشرقی یوکرین کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
یوکرین کی حکومت اور باغی دونوں ہی ایک دوسرے پر طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیوکرین کی حکومت اور باغی دونوں ہی ایک دوسرے پر طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔
ملائیشیا ایئر لائن کے بوئنگ 777 پر 280 مسافر اور جہاز کے عملے کے 15 ارکان سوار تھے۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا ایئر لائن کے بوئنگ 777 پر 280 مسافر اور جہاز کے عملے کے 15 ارکان سوار تھے۔
یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ جہاز گرا ہے وہ روسی سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشنیوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ جہاز گرا ہے وہ روسی سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کا یہ جہاز ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جا رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق ملائیشیا کا یہ جہاز ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جا رہا تھا۔
ملائیشیا کے صدر نے اس حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کی تحقیقات شروع کرنے کو کہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا کے صدر نے اس حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کی تحقیقات شروع کرنے کو کہا ہے۔
یوکرین کے صدر نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے کیونکہ حال ہی میں مشرقی یوکرین کے علاقے میں یوکرین کی فوج کے جہازوں کو بھی مار گرایا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنیوکرین کے صدر نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے کیونکہ حال ہی میں مشرقی یوکرین کے علاقے میں یوکرین کی فوج کے جہازوں کو بھی مار گرایا گیا تھا۔
روس نے یوکرین سے جہاز کی تباہی کے مقام پر امدادی کارروائی کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنروس نے یوکرین سے جہاز کی تباہی کے مقام پر امدادی کارروائی کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔
امدادی کارکنوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ اب تک 100 لاشیں مل چکی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنامدادی کارکنوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ اب تک 100 لاشیں مل چکی ہیں۔
طیارہ میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنطیارہ میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔