کہیں خوشی کہیں غم

جرمنی کی ارجنٹائن پر فتح کے بعد متضاد جذباتی مناظر

جرمنی نے ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے فائنل میں ایک صفر سے شکست دے کر چوتھی بار یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی نے ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے فائنل میں ایک صفر سے شکست دے کر چوتھی بار یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔
 جرمنی کے 22 سالہ ماریو گوتسے نے 113 ویں منٹ میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر کے جرمنی کو چوتھی بار چیمپیئن بنوا دیا۔
،تصویر کا کیپشن جرمنی کے 22 سالہ ماریو گوتسے نے 113 ویں منٹ میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر کے جرمنی کو چوتھی بار چیمپیئن بنوا دیا۔
آخری لمحوں میں کیے جانے والے گول سے جرمن تماشائی خوشی سے بےقابو ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنآخری لمحوں میں کیے جانے والے گول سے جرمن تماشائی خوشی سے بےقابو ہو گئے۔
جیسے ہی ریفری نے فائنل میچ ختم ہونے کی سیٹی بجائی، میدان میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ جرمنی کے کپتان فلپ لام نے توماس مولر کو گلے لگا لیا۔
،تصویر کا کیپشنجیسے ہی ریفری نے فائنل میچ ختم ہونے کی سیٹی بجائی، میدان میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ جرمنی کے کپتان فلپ لام نے توماس مولر کو گلے لگا لیا۔
جرمنی کے تماشائیوں نے اپنے ملک کی فتح پر ریو کے ساحل کوپا کبانا پر خوشیاں منائیں۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے تماشائیوں نے اپنے ملک کی فتح پر ریو کے ساحل کوپا کبانا پر خوشیاں منائیں۔
بیونس آئرس میں موجود ارجنٹائن کے تماشائی اپنے ٹیم کی شکست کے بعد افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبیونس آئرس میں موجود ارجنٹائن کے تماشائی اپنے ٹیم کی شکست کے بعد افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب متحدہ جرمنی نے فٹبال کا عالمی کپ جیتا، تاہم اس موقعے کے لیے اسے 24 برس انتظار کرنا پڑا۔ مغربی جرمنی نے آخری بار سنہ 1990 میں ارجنٹائن ہی کو فائنل میں شکست دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنیہ پہلا موقع ہے کہ جب متحدہ جرمنی نے فٹبال کا عالمی کپ جیتا، تاہم اس موقعے کے لیے اسے 24 برس انتظار کرنا پڑا۔ مغربی جرمنی نے آخری بار سنہ 1990 میں ارجنٹائن ہی کو فائنل میں شکست دی تھی۔
جرمن کوچ یوآخیم لوو نے فائنل میچ کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم کے کپتان لیونیل میسی کو گلے لگا لیا۔
،تصویر کا کیپشنجرمن کوچ یوآخیم لوو نے فائنل میچ کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم کے کپتان لیونیل میسی کو گلے لگا لیا۔
 جرمن چانسلر انگیلا میرکل فائنل دیکھنے کہ لیے ریو میں موجود تھیں۔ انھوں نے جرمن کھلاڑیوں کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی۔
،تصویر کا کیپشن جرمن چانسلر انگیلا میرکل فائنل دیکھنے کہ لیے ریو میں موجود تھیں۔ انھوں نے جرمن کھلاڑیوں کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی۔
برازیل کے ریو سٹیڈیم سے چھ ہزار میل دور جرمن شائقین اپنی ٹیم کی فتح کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کے ریو سٹیڈیم سے چھ ہزار میل دور جرمن شائقین اپنی ٹیم کی فتح کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت میں بلوہ پولیس نے کم سے کم 40 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹائن کے دارالحکومت میں بلوہ پولیس نے کم سے کم 40 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔