تین ہفتے ایران میں

برطانوی فوٹوگرافر ایڈم چڈل نے ایران میں اپنے تین ہفتے کے قیام میں مختلف مناظر عکس بند کیے۔

سالِ رواں کے آغاز میں برطانوی فوٹوگرافر ایڈم چڈل نے تین ہفتے ایران میں گزارے اور وہاں مختلف مناظر عکس بند کیے۔
،تصویر کا کیپشنسالِ رواں کے آغاز میں برطانوی فوٹوگرافر ایڈم چڈل نے تین ہفتے ایران میں گزارے اور وہاں مختلف مناظر عکس بند کیے۔
ایران کے علاقے سننداج اور عراقی سرحد کا درمیانی علاقہ پہاڑی اور انتہائی خوبصورت ہے لیکن یہاں پہنچنے کی راہ دشوار اور پرپیچ ہے۔
،تصویر کا کیپشنایران کے علاقے سننداج اور عراقی سرحد کا درمیانی علاقہ پہاڑی اور انتہائی خوبصورت ہے لیکن یہاں پہنچنے کی راہ دشوار اور پرپیچ ہے۔
سنندج ایران کے صوبے کردستان کا دارالحکومت ہے جہاں ایڈم نے مسجدِ دارالاحسان میں یہ تصویر نمازِ فجر کے موقع پر کھینچی۔ اس نماز کی امامت 92 سالہ امام نے کی اور نماز کے بعد نمازی ایڈم سے ملے اور انھیں اپنے شہر میں خوش آمدید کہا۔
،تصویر کا کیپشنسنندج ایران کے صوبے کردستان کا دارالحکومت ہے جہاں ایڈم نے مسجدِ دارالاحسان میں یہ تصویر نمازِ فجر کے موقع پر کھینچی۔ اس نماز کی امامت 92 سالہ امام نے کی اور نماز کے بعد نمازی ایڈم سے ملے اور انھیں اپنے شہر میں خوش آمدید کہا۔
تہران کی ایک گلی میں فٹبال میچ کے دوران گول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتا بچہ بھی ایڈم کے کیمرے میں قید ہوگیا۔
،تصویر کا کیپشنتہران کی ایک گلی میں فٹبال میچ کے دوران گول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتا بچہ بھی ایڈم کے کیمرے میں قید ہوگیا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود بہت سے ایرانی مغرب کے بارے میں جارحانہ رویہ نہیں رکھتے اور کچھ وہ آزادیاں چاہتے ہیں جو انھیں میسر نہیں۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود بہت سے ایرانی مغرب کے بارے میں جارحانہ رویہ نہیں رکھتے اور کچھ وہ آزادیاں چاہتے ہیں جو انھیں میسر نہیں۔
ایرانی کردستان کی وادی ہورمان میں ایک شخص دریا میں نماز ادا کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایرانی کردستان کی وادی ہورمان میں ایک شخص دریا میں نماز ادا کر رہا ہے۔
ایران میں ٹریفک حادثات میں سے 25 فیصد سے زیادہ موٹرسائیکلوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایران میں ٹریفک حادثات میں سے 25 فیصد سے زیادہ موٹرسائیکلوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
ایران کے تیسرے بڑے شہر اصفہان کے بہترین سکولوں میں سے ایک کے طلبہ کھانے کے وقفے میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ ایڈم کو اس سکول کے ایک استاد نے انگریزی زبان پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنایران کے تیسرے بڑے شہر اصفہان کے بہترین سکولوں میں سے ایک کے طلبہ کھانے کے وقفے میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ ایڈم کو اس سکول کے ایک استاد نے انگریزی زبان پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا تھا۔
اصفہان کے نزدیک واقع صحرا میں شام کو ایک شخص آگ تاپ رہا ہے۔ یہ صحرا اپنے ریتلے ٹیلوں کے لیے مشہور اور مقبول سیاحتی مقام ہے۔
،تصویر کا کیپشناصفہان کے نزدیک واقع صحرا میں شام کو ایک شخص آگ تاپ رہا ہے۔ یہ صحرا اپنے ریتلے ٹیلوں کے لیے مشہور اور مقبول سیاحتی مقام ہے۔
ایڈم نے جب اس بزرگ ایرانی خاتون سے اس کی تصویر لینے کی اجازت چاہی تو انھوں نے فوراً اپنے گرد چادر لپیٹ لی۔
،تصویر کا کیپشنایڈم نے جب اس بزرگ ایرانی خاتون سے اس کی تصویر لینے کی اجازت چاہی تو انھوں نے فوراً اپنے گرد چادر لپیٹ لی۔
ایرانی جزیرے قشم کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں اپنے مکان کی چھت پر کھیلتی لڑکی۔ قشم خلیج فارس کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور دبئی سے صرف 100 میل دور ہے لیکن ان دونوں دنیاؤں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
،تصویر کا کیپشنایرانی جزیرے قشم کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں اپنے مکان کی چھت پر کھیلتی لڑکی۔ قشم خلیج فارس کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور دبئی سے صرف 100 میل دور ہے لیکن ان دونوں دنیاؤں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
قشم میں خشک گودی میں موجود ایک کارکن۔ اب یہاں زیادہ تر کشتیاں لکڑی کی بجائے فائبرگلاس سے بنائی جاتی ہیں لیکن آج بھی کشتی سازی اور ماہی گیری اس جزیرے پر روزگار کے بنیادی ذرائع ہیں۔
،تصویر کا کیپشنقشم میں خشک گودی میں موجود ایک کارکن۔ اب یہاں زیادہ تر کشتیاں لکڑی کی بجائے فائبرگلاس سے بنائی جاتی ہیں لیکن آج بھی کشتی سازی اور ماہی گیری اس جزیرے پر روزگار کے بنیادی ذرائع ہیں۔