جرمنی کی تباہ کاریاں

پہلے سیمی فائنل میں جرمنی اور برازیل کے مقابلے کی تصاویر

جرمنی نے ورلڈ کپ 2014 کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کو 7 - 1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی نے ورلڈ کپ 2014 کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کو 7 - 1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
میچ کے اختتام پر کئی برازیلی شائقین اور کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے اختتام پر کئی برازیلی شائقین اور کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو نظر آئے۔
یہ جرمنی کے لیے چوتھا ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنیہ جرمنی کے لیے چوتھا ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہوگا۔
جرمنی کی طرف سے پہلا گول مولر نے کیا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی طرف سے پہلا گول مولر نے کیا۔
اس ورلڈ کپ میں یہ مولر کا پانچواں گول ہے اور وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک کل دس گول کر چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس ورلڈ کپ میں یہ مولر کا پانچواں گول ہے اور وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک کل دس گول کر چکے ہیں۔
کلوزے نے چند منٹ بعد ہی دوسرا گول کر کے جرمنی کو دو گول کی برتری دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنکلوزے نے چند منٹ بعد ہی دوسرا گول کر کے جرمنی کو دو گول کی برتری دلوا دی۔
دیکھتے ہی دیکھتے 24 ویں اور 26 ویں منٹ میں کروس نے دو مزید گول کر کے برازیل کے خلاف جرمنی کی چار گول کی برتری سے فٹبال کے شائقین کو حیران کر دیا۔
،تصویر کا کیپشندیکھتے ہی دیکھتے 24 ویں اور 26 ویں منٹ میں کروس نے دو مزید گول کر کے برازیل کے خلاف جرمنی کی چار گول کی برتری سے فٹبال کے شائقین کو حیران کر دیا۔
جرمنی کے دوسرے اور چوتھے گول کے درمیان صرف تین منٹ کا وقفہ تھا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے دوسرے اور چوتھے گول کے درمیان صرف تین منٹ کا وقفہ تھا۔
برازیل کے کوچ فلپ سکولاری بے بس نظر آ رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کے کوچ فلپ سکولاری بے بس نظر آ رہے تھے۔
برلن میں میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔
،تصویر کا کیپشنبرلن میں میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔
میزبان برازیل کے شائقین کی امیدوں پر پانی پھرتے زیادہ وقت نہیں لگا اور پہلے ہاف کے اختتام پر برازیل کے خلاف پانچ گول ہو چکے تھے۔
،تصویر کا کیپشنمیزبان برازیل کے شائقین کی امیدوں پر پانی پھرتے زیادہ وقت نہیں لگا اور پہلے ہاف کے اختتام پر برازیل کے خلاف پانچ گول ہو چکے تھے۔
سامی خضیرہ نے جرمنی کی طرف سے پانچواں گول کیا۔
،تصویر کا کیپشنسامی خضیرہ نے جرمنی کی طرف سے پانچواں گول کیا۔
اپنی ٹیم کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امید لگائے ہوئے شائقین کو اس بدترین ہزیمت کو ہضم کرنے میں خاصا وقت لگے گا۔
،تصویر کا کیپشناپنی ٹیم کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امید لگائے ہوئے شائقین کو اس بدترین ہزیمت کو ہضم کرنے میں خاصا وقت لگے گا۔