آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان

پیر کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میران شاہ کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریش ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کو شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کو شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔
جنرل راحیل شریف کو شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔
،تصویر کا کیپشنجنرل راحیل شریف کو شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے میران شاہ میں جاری آپریشن پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور افواج کی جرات کو سراہا۔
،تصویر کا کیپشنآرمی چیف نے میران شاہ میں جاری آپریشن پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور افواج کی جرات کو سراہا۔
جنرل راحیل شریف نے افسروں اور جوانوں سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ تمام مقامی اور غیر ملکی شدت پسندوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کر دیا جائے۔
،تصویر کا کیپشنجنرل راحیل شریف نے افسروں اور جوانوں سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ تمام مقامی اور غیر ملکی شدت پسندوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کر دیا جائے۔
انھوں نے ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کی قربانیوں کو سراہا اور ملک بھر سے ملنے والی حمایت اور قومی جذبے کا خیر مقدم کیا۔
،تصویر کا کیپشنانھوں نے ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کی قربانیوں کو سراہا اور ملک بھر سے ملنے والی حمایت اور قومی جذبے کا خیر مقدم کیا۔