،تصویر کا کیپشنعراق کے شمالی شہر ابریل میں محصور 46 بھارتی نرسوں کا خیریت کے ساتھ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کوچّی پہنچنے پر ان کے گھر والوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔
،تصویر کا کیپشنیہ نرسیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ابریل سے کوچی پہنچیں تھیں۔
،تصویر کا کیپشنکوچی ایئر پورٹ پر ریاست کے وزیر اعلیٰ اومن چینڈي بھی بیرون ملک محنت کر کے ملک کے لیے زر مبادلہ کمانے والی ان نرسوں کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
،تصویر کا کیپشنعراق میں داعش نامی فرقہ وارانہ تنظیم کی طرف سے پیش قدمی کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والی نرسیں تکریت کے ایک ہسپتال میں محصور تھیں۔
،تصویر کا کیپشنان نرسوں کی خیریت کی خبر آنے کے بعد کوچی میں ان کے خاندان والوں نے سکھ کا سانس لیا تھا اور ان کی واپس آنے کی خبر سے شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنتکریت میں جس ہسپتال میں یہ نرسیں پناہ لیے ہوئی تھیں اس کے قریب ہی لڑائی جاری تھی اور فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں ہسپتال سے صاف سنائی دے رہی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنکوچی میں ان نرسوں کو لینے کے لیے ان کی عزیز و اقارب بڑی تعداد میں جمع تھے۔
،تصویر کا کیپشنعراق سے ان نرسوں کو لانے کے لیے بھارتی حکومت نے خصوصی طور پر یہ طیارہ تکریت روانہ کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنعراق میں بھارت کے ہنر مند اور غیرہنر مند افراد کی بڑی تعداد موجود ہے جو مختلف پیشوں سے وابستہ ہیں۔