بھارت میں مون سون میں اب تک معمول سے کم بارشوں کے بعد خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں تاحال مون سون کی بارش امید سے کم رہی ہے۔ ایسے میں ساحل سمندر پر بارش کا لطف لیتے جوڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو پجاری بارش ہونے کے لیے پوجا کرتے ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جون میں اوسط سے 43 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنحیدرآباد میں بارش کے لیے عبادت کرتے ہندو پجاری۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں جون کے مہینے میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمون سون کی وجہ ممبئی میں درجہ حرارت تھوڑا گرا ہے۔ اسی خوشگوار بارش کے دوران موسم کا لطف لیتی ہوئی لڑکیاں۔
،تصویر کا کیپشنبدھ کو دہلی میں ہونے والی بارش کے دوران نوجوان موسم کا مزہ لیتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشناچانک امڈ آنے والے بادل اور جل تھل مون سون کا خاصہ ہے اس تصویر میں نئی دہلی کی بارش میں سکول سے واپس لوٹتے بچوں کو بھیگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمحکمہ موسمیات نے امید ظاہر کی ہے کہ جولائی اور اگست میں جون کے مقابلے اچھی بارش ہوگی۔ دہلی میں مزدوروں کی بارش کے دوران خود کو بچانے کی ایک کوشش۔
،تصویر کا کیپشنبارش ہو لیکن ابر رحمت بھی ہو ایسا ہر ایک کے لیے نہیں ہوتا شملہ میں تیز آندھی کے بعد درخت گرنے سے متاثرہ گاڑی۔