وزیرستان کی بم فیکٹری: تصاویر

جہاں خود کش جیکٹیں اور بارودی سرنگیں بنائی جاتی تھیں

پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق وزیرستان کے فوجی آپریشن ضرب عضب کے دوران دیسی ساخت کے بم بنانے کی فیکٹری کا پتہ چلا ہے جس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق وزیرستان کے فوجی آپریشن ضرب عضب کے دوران دیسی ساخت کے بم بنانے کی فیکٹری کا پتہ چلا ہے جس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
اس فیکٹری میں ڈیڑھ سو کے قریب سلینڈر برآمد ہوئے جن میں ابھی بارودی مواد نہیں بھرا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشناس فیکٹری میں ڈیڑھ سو کے قریب سلینڈر برآمد ہوئے جن میں ابھی بارودی مواد نہیں بھرا گیا تھا۔
اس فیکٹری میں بارودی سرنگیں اور دیسی ساخت کے بم میں استعمال ہونے والے مختلف ساز و سامان کی بڑی مقدار بھی پکڑی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس فیکٹری میں بارودی سرنگیں اور دیسی ساخت کے بم میں استعمال ہونے والے مختلف ساز و سامان کی بڑی مقدار بھی پکڑی گئی ہے۔
فیکٹری شمالی وزیرستان میں قائم تھی اور یہاں سے شدت پسندوں کو دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کے لیے دیسی ساخت کے بم مہیا کیے جاتے تھے۔
،تصویر کا کیپشنفیکٹری شمالی وزیرستان میں قائم تھی اور یہاں سے شدت پسندوں کو دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کے لیے دیسی ساخت کے بم مہیا کیے جاتے تھے۔
فیکٹری میں ٹینکوں کے خلاف استعمال ہونے والی بارودی سرنگیں بھی بنائی جاتی تھیں اور دس تیار سرنگیں بھی پکڑی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنفیکٹری میں ٹینکوں کے خلاف استعمال ہونے والی بارودی سرنگیں بھی بنائی جاتی تھیں اور دس تیار سرنگیں بھی پکڑی گئیں۔
فوج کے مطابق بارود سے بھرے 225 سلینڈر بھی پکڑے گئے جن میں 80 کلو سے سو کلو تک بارودی مواد بھرا ہوا تھا۔
،تصویر کا کیپشنفوج کے مطابق بارود سے بھرے 225 سلینڈر بھی پکڑے گئے جن میں 80 کلو سے سو کلو تک بارودی مواد بھرا ہوا تھا۔
اس فیکٹری میں بم سازوں کے لیے ہدایت نامے اور لٹریچر بھی برآمد ہوا اور اس فیکٹری میں تربیت بھی دی جاتی تھی۔
،تصویر کا کیپشناس فیکٹری میں بم سازوں کے لیے ہدایت نامے اور لٹریچر بھی برآمد ہوا اور اس فیکٹری میں تربیت بھی دی جاتی تھی۔
شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے فضائی بمباری میں تباہ ہو گئے لیکن زمینی کارروائی میں بھی کئی ٹھکانے سامنے آئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے فضائی بمباری میں تباہ ہو گئے لیکن زمینی کارروائی میں بھی کئی ٹھکانے سامنے آئے ہیں۔
اس فیکٹری میں سلینڈر بھی بنائے جاتے تھے جن سے بارودی سرنگیں بنائی جاتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس فیکٹری میں سلینڈر بھی بنائے جاتے تھے جن سے بارودی سرنگیں بنائی جاتی ہیں۔