برازیل نے نہ صرف خوشی منائی بلکہ چلی والوں کو تسلی بھی دی
،تصویر کا کیپشنبرازیل نے چلی کو شکست دی تو شائقین کا جوش و خروش دیکھنے لائق تھا۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل نے اس میچ میں بھی تاریخ کو بدلنے نہیں دیا اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست نہیں کھائی۔ برازیل کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری مرتبہ کسی ٹورنامنٹ میں پیرو نے 1975 میں 3 – 1 سے شکست دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنبرازیلی شائقین نے اپنی جیت پر صرف خوشی ہی نہیں منائی بلکہ چلی والوں کو تسلی بھی دیتے نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنسخت مقابلے کے بعد پنلٹیز پر ہارنے سے چلی کی شائقین بےحد مایوس ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ سے پہلے کوپا کبانا کے ساحل پر ایک گروپ رقص کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ سے پہلے شائقین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قومی ترانہ گایا۔
،تصویر کا کیپشنلوگ دلچسپ اور رنگا رنگ لباس میں میچ دیکھنے پہنچے تھے۔
،تصویر کا کیپشنریو میں کوپاکبانا کےساحل پر لگی بڑی سکرین پر میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔
،تصویر کا کیپشنبعض شائقین بارہویں کھلاڑی کے طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنشائقین ہلک اور سپائڈر مین کے حلیے میں۔
،تصویر کا کیپشنساؤ پالو میں شائقین ٹی وی پر میچ دیکھ رہے ہیں۔