پشاور میں جہاز کی لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے جہاز پر فائرنگ
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر پشاور کے ہوائی اڈے پر سعودی دارالحکومت ریاض سے آنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ سے ایک مسافر ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنپی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون مسافر ہلاک ہوئیں جبکہ فلائٹ سٹیورڈ اعجاز خان اور واجد خان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی ایئرپورٹ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے تھے تاہم پی آئی اے کے جہاز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری ایئرپورٹ پہنچ گئی اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنیاد رہے کہ پشاور کے واقع باچہ خان ہوائی اڈے پر دسمبر 2012 میں شدت پسندوں نے راکٹوں کی مدد سے حملہ کیا جس پانچ حملہ آور اور چار عام شہریوں سمیت نو افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے۔کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرائی جس کی وجہ سے عام شہری زخمی ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنرواں ماہ ہی کراچی کے ائیرپورٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا اور سکیورٹی فورسز نے پانچ گھنٹے کی کارروائی کے بعد ایئرپورٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشناس واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر ایئرپورٹ سے متصل ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اے ایس ایف کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم اس حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔