،تصویر کا کیپشنہالینڈ نے اپنے آخری گروپ مچ میں چلی کو 2 - 0 سے شکست دی۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کے میمفس ڈیپائے نے میچ کے اختتامی لمحات میں دوسرا گول کیا۔ ہالینڈ کی ٹیم گروپ بی میں نو پوئنٹس حاصل کر کے سرفہرست ہے۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ نے پہلا گول میچ کے 77ویں منٹ میں کیا۔ ویسلی سنائیڈر کی جگہ میدان میں اترنے والے لیروئے فر نے گول کر کے ہالینڈ کو برتری دلوائی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی تھی۔
،تصویر کا کیپشنآیننن روبن اس میچ میں وین پرسی کی غیر موجودی میں ہالینڈ کی کپتانی کر رہے تھے اور وہ اس ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ 3 گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچلی نے میچ کا آغاز عمدہ انداز میں کیا اور ایلکس سانچز ہالینڈ کے دفاعی کھلاڑیوں کے لیے دردِ سر بنے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کا جنوبی امریکہ کی ٹیموں کے خلاف ریکارڈ انتہائی عمدہ ہے۔ ہالینڈ نے اس سے پہلے جنوبی امریکہ کی ٹیموں کے خلاف کھیلے جانے والے گیارہ میچوں میں سے صرف دو میچ ہارے ہیں۔ وہ 1978 کے فائنل میں ارجنٹینا سے 3 – 1 اور 1994 میں برازیل سے 3 – 2 سے کواٹر فائنل میں ہارا تھا۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کے آینن روبن چلی کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے تھے۔