،تصویر کا کیپشنجرمنی اور گھانا کا میچ 2 - 2 گول سے برابر ہوگیا۔
،تصویر کا کیپشنامید کی جا رہی تھی کہ جرمنی باآسانی گھانا کو ہرا دے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ جرمنی کے شہر برلن میں جرمن شائقین میچ مایوس نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپرتگال کے خلاف تین گول کرنے والے مولر اس میچ میں کوئی گول نہیں کر سکے۔
،تصویر کا کیپشنجرمن گول کیپر مینوئل نوئر کو متعدد گول بچانے پڑے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوسرے ہاف میں ماریو گوٹسر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنگھانا نے تین منٹ بعد ہی گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنگھانا نے دوسرا گول کر کے جرمنی پر برتری حاصل کر لی۔ گھانا کی طرف سے دوسرا گول مونتاری نے کیا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے کلاؤز نے میچ کے 71ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے میچ کو ایک بار پھر برابر کر دیا۔ چھتیس سالہ کلاؤز نے برازیل کے سابق سٹرائیکر رونالڈو کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول 15 کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن’افریقی میسی‘ کے نام سے جانے جانے والےایتسو نے جرمنی کو مسلسل پریشان کیے رکھا۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کے جیروم بوٹینگ اور گھانا کے کیون پرنس بوٹینگ بھائی ہیں اور آج میدان میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی نے گھانا کے خلاف اس سے پہلے دو میچ کھیلے تھے۔ 1993 میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں وہ 6 – 1 سے جیتا گیا تھا۔ دوسرا میچ گذشتہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں کھیلا گیا تھا جو اس نے 1 – 0 سے جیت لیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو ہونے والے آخری میچ میں نائجیریا نے بوسنیا ہرزوگوینا کو 1 - 0 سے ہرا دیا۔
،تصویر کا کیپشننائجیریا نے میچ کے 29 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی۔
،تصویر کا کیپشنبوسنیا ہرزوگوینا کے ایڈن جیکو کا ایک گول مسترد کر دیا گیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں انہوں نے ایک اور کوشش کی جو گول کیپر کے ہاتھوں کو لگ کر گول پوسٹ سے ٹکرا گئی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے ابتدائی منٹوں میں نائجیریا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور بوسنیا کےدفاعی کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔