،تصویر کا کیپشنورلڈ کپ کے دفاعی چیمپیئن سپین کو ٹورنامنٹ میں اس کے دوسرے میچ میں چلی نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
عالمی مقابلوں کی تاریخ میں یہ پانچواں موقع ہے کہ دفاعی چیمپیئن ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہو۔
،تصویر کا کیپشنسپین اور چلی کا میچ ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں تقریباً 77 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوران پورا سٹیڈیم چلی کے لال رنگ میں ڈوبا ہوا تھا۔
،تصویر کا کیپشنچلی کے برعکس سپین کے مداحوں کی تعداد اس میچ میں بہت کم تھی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے 19ویں منٹ میں ایڈوارڈو وارگوس نے چارلس اورنگوئز کے پاس پرگول کر کے چلّی کو برتری دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنچلی کے گول کے ساتھ ہی اس کے مداحوں کے جوش میں اضافہ ہوگیا اور سٹیڈیم چلی کے نغموں سے گونج اٹھا۔
،تصویر کا کیپشنپہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل چلی کے ارانگوئز نےگول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔
،تصویر کا کیپشندو میچوں میں 7 گول کروانے والے سپین کے کپتان اور گول کیپر آئیکر کیسیئس اپنی اور ٹیم کی کارکردگی پر پریشان نظر آئے۔