آسٹریلیا اور ہالینڈ آمنے سامنے

فٹبال ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور ہالینڈ کے میچ کی تصاویر۔

ہالینڈ اور آسٹریلیا کا میچ پورٹ الیگرے کے بیرا۔ریو سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 51 ہزار ہے۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ اور آسٹریلیا کا میچ پورٹ الیگرے کے بیرا۔ریو سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 51 ہزار ہے۔
میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل ہی ہالینڈ کے مداحوں نے سٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کر دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمیچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل ہی ہالینڈ کے مداحوں نے سٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کر دیا تھا۔
آسٹریلیا کے مداحوں کی اس میچ میں اپنی ٹیم سے صرف جیت کی خواہش ہے کیونکہ اگر وہ آج ہار گئی تو ٹورنامنٹ سے خارج ہو جائے گی۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے مداحوں کی اس میچ میں اپنی ٹیم سے صرف جیت کی خواہش ہے کیونکہ اگر وہ آج ہار گئی تو ٹورنامنٹ سے خارج ہو جائے گی۔
ہالینڈ کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے ان کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسم بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے ان کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسم بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔
ہالینڈ کے آرجن روبن نے پہلے ہاف کے 19 ویں منٹ میں میچ میں ٹیم کے لیے پہلا اور ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا گول کیا۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کے آرجن روبن نے پہلے ہاف کے 19 ویں منٹ میں میچ میں ٹیم کے لیے پہلا اور ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا گول کیا۔
آسٹریلیا نے ہالینڈ کی برتری ختم کرنے میں صرف 69 سیکنڈ لیے اور ٹم کے ہل نے خوبصورت کک لگا کر 20ویں منٹ میں ہی میچ برابر کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا نے ہالینڈ کی برتری ختم کرنے میں صرف 69 سیکنڈ لیے اور ٹم کے ہل نے خوبصورت کک لگا کر 20ویں منٹ میں ہی میچ برابر کر دیا۔
پہلا ہاف ختم ہونے سے ایک منٹ قبل ریفری نے آسٹریلیا کے لیےگول کرنے والے ٹم کے ہل کو پیلا کارڈ دکھا دیا۔ چلی کے خلاف میچ میں بھی انھیں پیلا کارڈ دکھایا گیا تھا اور اب لگاتار دو میچوں میں کارڈ ملنے کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے لیے اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
،تصویر کا کیپشنپہلا ہاف ختم ہونے سے ایک منٹ قبل ریفری نے آسٹریلیا کے لیےگول کرنے والے ٹم کے ہل کو پیلا کارڈ دکھا دیا۔ چلی کے خلاف میچ میں بھی انھیں پیلا کارڈ دکھایا گیا تھا اور اب لگاتار دو میچوں میں کارڈ ملنے کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے لیے اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
کے ہل کی وجہ سے زخمی ہونے والے برونو کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔
،تصویر کا کیپشنکے ہل کی وجہ سے زخمی ہونے والے برونو کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ریفری نے ہالینڈ کے روبن وین پرسی کو پیلا کارڈ دکھا دیا جس کے بعد وہ بھی اگلے میچ کے لیے معطل ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشندوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ریفری نے ہالینڈ کے روبن وین پرسی کو پیلا کارڈ دکھا دیا جس کے بعد وہ بھی اگلے میچ کے لیے معطل ہوگئے۔
میچ کے 53ویں منٹ میں ڈی کے اندر ڈچ کھلاڑی کے ہاتھ سے گیند ٹکرانے پر ریفری نے آسٹریلیا کو پنلٹی دے دی جس پر کپتان جیڈیناک نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے 53ویں منٹ میں ڈی کے اندر ڈچ کھلاڑی کے ہاتھ سے گیند ٹکرانے پر ریفری نے آسٹریلیا کو پنلٹی دے دی جس پر کپتان جیڈیناک نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی۔
ہالینڈ کے رابن وین پرسی نے میچ کے 57ویں منٹ میں گول کر کے آسٹریلوی برتری کا خاتمہ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کے رابن وین پرسی نے میچ کے 57ویں منٹ میں گول کر کے آسٹریلوی برتری کا خاتمہ کر دیا۔
آسٹریلوی کیپر میٹ رائن کی غلطی نے ہالینڈ کو 68ویں منٹ میں میچ میں دوسری مرتبہ برتری دلوا دی جو آخر تک قائم رہی۔ رائن متبادل ڈچ کھلاڑی میمفس ڈی پے کی تیس گز سے لگائی شاٹ روکنے میں ناکام رہے اورگیند آسٹریلوی گول میں چلی گئی۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلوی کیپر میٹ رائن کی غلطی نے ہالینڈ کو 68ویں منٹ میں میچ میں دوسری مرتبہ برتری دلوا دی جو آخر تک قائم رہی۔ رائن متبادل ڈچ کھلاڑی میمفس ڈی پے کی تیس گز سے لگائی شاٹ روکنے میں ناکام رہے اورگیند آسٹریلوی گول میں چلی گئی۔